سابق کرکٹر عامر سہیل اور پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہےجس کی وجہ سے وہ سخت تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پریزینٹر کے فرائض سرانجام دینے والی زینب عباس اور سابق کرکٹر عامر سہیل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،اس تصویر میں عامر سہیل، زینب عباس اور سابق برطانوی کرکٹراور کمنٹیٹر ناصر حسین میچ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں کرکٹ ایکسپرٹس کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے چھتریوں کا سہارا لینا پڑررہا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ناصر حسین نے اپنی چھتری کو خود تھاما ہوا ہے مگر عامر سہیل اور زینب عباس نے اس کام کیلئے گراؤنڈ اسٹاف کے ممبران کو اپنے پیچھے کھڑا کیا ہے جو ان کے سر پر چھتری کا سایہ کیے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واضح فرق کو فوری طور پر محسوس کیا اور زینب عباس اور عامر سہیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ساتھ ہی ناصر حسین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ گورے نے اپنی چھتری خود پکڑی ہوئی ہے کیونکہ وہ معذور نہیں ہے جبکہ ہمارے دونوں تجزیہ کار معذور ہیں ۔
ذوہیب نامی صارف نے کہا کہ ہمارے چھوٹے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں، جب بڑے بڑے عہدوں پر پہنچ جاتے ہیں تو ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں۔