چکن اتنا مہنگا ہوجائیگاکہ لوگ ٹی وی پر مرغی کی تصویر دیکھ کر افطار کرینگے

chicken457.jpg

سویا بین امپورٹرز نے چکن کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رمضان میں لوگ ٹی وی پر چکن دیکھ کر روزہ افطار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سویا بین امپورٹرز نے ملک میں مرغی کے گوشت (چکن ) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومتی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر خوراک کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔

سویا بین امپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ یہاں تھم نہیں سکے گا بلکہ چکن کی قیمت1ہزار روپے تک پہنچ جائے گی، ایسا لگتا ہے کہ رمضان میں لوگ ٹی وی پر ہی چکن کو دیکھ کر روزہ افطار کریں گے، رمضان کے مہینے میں سب دعا کریں کہ اللہ وزیر خوارک کو عقل دیں۔

سویا بین امپورٹرز کے مطابق سویا بین اور کینولا کے جہاز نومبر کے مہینے سے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں، اس دوران چکن فیڈ پڑی پڑی تباہ ہوگئی ہے، مرغی کی پیداواری لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ اس وقت کوئی پیسہ نہیں کمارہا،یہ بحران صرف و صرف حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

سویا بین امپورٹرز کے نمائندے نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ لوگوں کو ذاتی انا کی وجہ سے مشکلات میں ڈالنے والوں سے جان چھڑوائیں، اگر وزیراعظم آج ایکشن لیں گے تو اگلے 2 روز میں نتائج سامنے آجائیں گے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالکریم بھٹی نے بھی چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں چکن فیڈ دستیاب نہیں ہے کیونکہ مرغی کی خوراک بنانے والے خام مال لے کر آنے والے جہاز بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars aur unkay shameless handlers k hotay huway Pakistan ko kisi aur dushman ki zarurat nhi hai. Remember k yeh log sirf aur sirf Mehangai ko khatam karnay k slogan par aae thay, lakin Imran khan ki govt say triple mehangai kartay ja rahay hai.
 

Back
Top