Believer12
Chief Minister (5k+ posts)
چوہدری نثار نے اپنی پریس بریفنگ میں تین اہم نکات حکومت کی فیور میں پیش کیے تھے جنکا جواب دینے کیلئے کسی راکٹ ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں بلکہ ایک عام سا پاکستانی شہری بھی ان کا جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے
اول . نواز شریف کے بیٹے جو کرتے ہیں اگر وہ غلط ہے تو انسے پوچھا جاۓ ناکہ انکے والد سےاسکا جواب یہ ہے کہ اولاد کے متعلق والدین روز محشر بھی جوابدہ ہونگے ،اسلئے نواز شریف کو ایک ملک کے مسلمان حکمران ہونے کے ناتے اپنی اولاد کے برے افعال کا جواب دینا پڑے گا ،یہاں چوہدری صاھب نے صرف بیٹوں کا ذکر کیا ہے اور مریم نواز کا ذکر گول کر گئے حالانکہ اسکی بھی دو کمپنیاں بتائی گئی ہیں
جنکا منافع ظاہر ہے کہ موصوفہ کے فیوچر کیلئے کام آئے گا، ویسے چوہدری صاھب خدا کو حاضر ناظر جان کر بتایئے کہ نواز شریف کا واقعی انکی اولاد کے بزنس سے کوی تعلق نہیں ہے ؟
ہمارا تو یہ خیال ہے کہ شریف فیملی کا سارا بزنس اول تا آخر نوازشریف اور شہباز شریف کا ہی ہے اور اگر آپ ملک کے اعلی ترین عہدوں پر نہ ہوتے تو کوی آپکی اولاد کوانکی گندی عادات کی وجہ سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہ کرتا
دوم . آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا سرمایہ پاکستان سے نہیں گیا لہذا کمپنیاں بنا کر کوی غلط کام نہیں کیا گیاچوہدری صاھب کی اس بات پر شرکا نے زوردار قہقہہ لگایا ہوگا کیونکہ چوہدری صاھب کو یہ نہیں پتا کہ جب کالا دھن کہیں ٹرانسفر کیا جاتا ہے تو اسکا کوی ریکارڈ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کالے دھن کو بینک کے تھرو کہیں بھیجا جاتا ہے ، لہذا چوہدری نثارصاھب آپ سچے ہیں کہ سرمایہ پاکستان سے لیگل طریقے سے نہیں گیا
مثال کے طور پر ایان علی کو لے لیتے ہیں(مثال وہ دینی چاہئے جو تسلیم شدہ حقیقت ہو ) جس نے بیالیس ٹورز میں کروڑوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ، اگر وہ پکڑی نہ جاۓ تو زرداری بھی کہہ سکتا ہے کہ اس نے دوبئی میں جو ہوٹل کھول رکھا ہے وہ پیسہ پاکستان سے نہیں گیا، ثبوت دینا پاکستانی عوام کے سر پر ہے
ایک اور بات کہ جب چین کی کمپنیاں اربوں کے ٹھیکے دھڑا دھڑ لے ہی ہیں اور بدلے میں کمیشن دے رہی ہیں تو وہ کمیشن واقعتا پاکستان سے نہیں جاتا بلکہ کمپنی یہ کمیشن اپنے اکاونٹ سے ڈائریکٹ پانامہ میں آپکی کمپنی کے اکاونٹ میں بھیج دیتی ہے جس سے پھر لندن امریکہ میں پراپرٹیز خریدی جارہی ہیں ،یہ پیسہ واقعی پاکستان سے نہیں گیا
مگر ٹھیکہ لینے والی کمپنی یہ پیسہ پراجیکٹ کی مجموعی لاگت دوگنی کر کے پاکستانی عوام کے خون سے ہی نچورٹی ہے ،لہذا آپکی دوسری بات بھی نواز شریف فیملی اور شہباز شریف فیملی کو ڈیفنڈ نہیں کرتی بلکہ اور بھی زیادہ پھنساتی ہے
تیسری اور اہم بات یہ کہ آف شور کمپنیز پر تحقیق کروانے کیلئے آپ پنکچر شدہ ججز کی جان کیوں کھاتے ہیں؟ آپ کیوں نہیں پانامہ لیکس کرنے والے جنرلسٹ کو دعوت دیتے کہ وہ ہماری مدد کریں اور پھر جو بھی تحقیق سامنے آئے اسے سپریم کورٹ میں پیش کر کے سزا تجویز کی جاۓ
اور ہاں ہمارے حکمران اسلامی ہونے کا ڈھونگ تو بہت کرتے ہیں کسی لڑکی کی منگنی بھی کرنی ہو تو مسجد نبوی میں لیکن انکے یہ کرتوت دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ایمان انکے دلوں میں داخل نہیں ہوا ورنہ یہ کرتوت نہ ہوتے

- Featured Thumbs
- http://www.onlineindus.com/wp-content/uploads/2015/03/Nisar3.jpg
Last edited by a moderator: