Arslan
Moderator
لاہور: پنجاب حکومت نے یوم آزادی پر ایک روز کے لئے میٹرو بس پر مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 اگست کے دن عام تعطیل ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے اور تاریخی مقامات کی سیر کے لئے نکلتی ہے لہٰذا پنجاب حکومت نے عوام کو یوم آزادی کے تحفے کے طور پر اور ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے لئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
یوم آزادی والے دن مفت سفری سہولت کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس دوران بس کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور تمام انتظامات کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میٹرو بس میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔
Source