
سوشل میڈیا پر ملک ریاض کے انٹرویو کیساتھ ساتھ ایک اور انٹرویو کی افواہیں زیرگردش ہیں جس کی طرف بیرسٹر شہزاداکبر نے اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ماضی کی چلی ہوئی کارتوس کا بھی انٹرویو کروا لیا ہے جو ایک سے دو روز میں پیش کر دیا جاے گا۔
یہ انٹرویو بظاہر کسی خاتون کا لگتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ خاتون عائشہ گلالئی ہوسکتی ہے جس نے 2017 سے قبل عمران خان پر الزامات لگائے تھے کہ وہ انہیں گھٹیا میسیجز کرتے تھے لیکن یہ معاملہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور عائشہ گلالئی اپنے حق میں کوئی ثبوت نہ دے سکیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ریحام خان بھی کوئی ایسا انٹرویو دے سکتی ہیں۔
بیرسٹر شہزاداکبر نے کہا کہ شنید ہے کہ کمپنی بہادر نے جبری انٹرویو اور مانیکا انٹرویو مکمل طور پہ ”وڑ“ جانے کے بعد ایک ماضی کی چلی ہوئی کارتوس کا بھی انٹرویو کروا لیا ہے جو ایک سے دو روز میں پیش کر دیا جاے گا ۔
https://twitter.com/x/status/1727257640672067680
انہوں نے مزید کہا ک جو شاید محض لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرے گا کیونکہ خان دا تے تسی کجھ وی نہیں بگھاڑ سکھ رہے ہو!یہ والی خاتون پہلے بھی یہ سب کر چکی ہیں لیکن اب بھائیوں کی پریشانیاں کافی بڑھی ہوئی ہیں لہذا کسی بھی حد تک گرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shai1h11.jpg