
سردیوں کی آمد آمد ہے اور ان کا لطف خشک میوہ جات دوبالا کرتے ہیں مگر چند خشک میوہ جات ایسے ہیں جن کی قیمت کے باعث یہ ہر کسی کی پہنچ میں نہیں ہوا کرتے جیسا کے "چلغوزہ" اس کی قیمت 2 ماہ قبل تک 10 ہزار روپے فی کلو تھی مگر اب کچھ ایسا ہوا ہے کہ یہ گھٹ کر محض 3600 روپے پر آ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے ایکسپریس کا دعویٰ ہے کہ چلغوزے کی قیمت پہلے 10ہزار روپے فی کلو تھی جس میں پہلے 4ہزار روپے فی کلو کمی دیکھی گئی اور اب مزید 2400 روپے سستا ہو کر اس کی قیمت صرف 3600 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔
خشک میوہ جات کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتیں کم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امسال افغانستان اور وزیرستان میں خشک میوہ جات کی فصلوں کی بہتر پیداوار دیکھنے میں آئی ہے۔
تاجر برادری کا خیال ہے کہ اب اگر ملک میں کاشت ہونے والے چلغوزے کی چین سمیت دیگر ممالک میں برآمد نہ کی گئی تو امید ہے کہ اس کی قیمت ابھی اور نیچے آئے گی۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کچھ مارکیٹوں میں چلغوزے کی قیمت گزشتہ سال 15 ہزار تک پہنچ گئی تھی مگر اس سال قیمت میں حیران کن حد تک کمی کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اب فاٹا میں صورتحال تبدیل ہے اور وہاں کسی حد تک حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chalghoza-121.jpg