
اپنے منفرد گانوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو صارفین کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان (کاشف رانا) گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، انہیں ماضی کے شاہکار گانوں کو بے ڈھنگے اور بے سریلے انداز میں گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا جس کے بول ہیں"جیتیں گے بھئی جیتیں گے، لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنامیری"۔
https://twitter.com/x/status/1709234604584862169
اس پر پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی چاہت فتح علی خان کے گانے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا، یہ اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔‘
https://twitter.com/x/status/1709242401531867178
علی ظفر نے مزید لکھا کہ وہ اپنی پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جائیں گے جہاں وہ خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ترانہ تیار کریں گے۔
سوشل میڈیا صارف فیضان نے لکھا کہ ’ورلڈ کپ سے قبل یہ ترانہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مورال بلند کرے گا‘۔
https://twitter.com/x/status/1709229556123545756
اس میں چاہت فتح علی خان نہ صرف گاتے نظر آتے ہیں بلکہ گانے پر خود ہی رقص کرتے نظر آتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1709234604584862169
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ استاد کی آواز کے ساتھ ساتھ ہمیں استاد کا ڈانس بھی دیکھنے کو مل جاتا استاد جی آپ کا یہ احسان ہے پاکستانی قوم پر اتنے مشکل اور کٹھن حالات میں ایسی اینٹرٹینمنٹ مل جاتی
https://twitter.com/x/status/1709515940591784336
صحافی ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1709561561830862972
اورنگزیب بٹ نے سوال کیا کہ کون بیوقوف لوگ اس کو سنتے ہیں نہ سر ہے نہ پیر
https://twitter.com/x/status/1709249973009707289
عابد مغل نے طنز کیا کہ شاباش چاہت فتح علی خان اج راحت فتح علی خان سوچ رہا ہوگا کاش ایسی اواز اس کی ہوتی
https://twitter.com/x/status/1709562001196785783
چاہت صاحب کے گانوں میں صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شعبہ کا زوال بدرجہ اتم نظر آتا ہے۔ غالب کا مصرعہ ہے نا کہ: دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو
https://twitter.com/x/status/1709302039568666823
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chah1i1h12h11.jpg