
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے متعلق جمعہ کے روز ہونیوالے پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نجی چینل کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی اور مولانا فضل الرحمان لیگی قیادت سے ناراض نظر آئے، انہوں نے شکوہ کیا کہ اعتماد میں لئے بغیر آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کیوں کی؟
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے آئندہ ایسا کرنے پر پی ڈی ایم چھوڑنے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور پی ڈی ایم اجلاس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے بھی انکار کردیا۔
سماء ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز مولانا فضل الرحمان کو مناتے رہے اور شہباز شریف نے معذرت کی تو مولانا مان گئے۔ مولانا نے کہا کہ آئندہ الیکشن ہوا تو وہ پی ڈی ایم چھوڑدیں گے۔
اے آروائی نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اصرار کرتے رہے اور تحریک کی کامیابی کیلئے شہباز شریف سے کردار ادا کرنے کا بھی کہتے رہے۔
نجی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نواز شریف مسلسل شہباز شریف کو عدم اعتماد کے حوالے سے احکامات جاری کرتے رہے تاہم آخری وقت تک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی ٹھوس بات نہ ہوسکی۔

95.862 Aufrufe · 2.644 Reaktionen | پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی | پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی #arynewsurdu #breakingnews #pdm | By ARY News Urdu | Facebook
پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی #arynewsurdu #breakingnews #pdm
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین نواز شریف کی عدم اعتماد کی تجویز پر پریشان نظرآئے اور انہوں نے عدم اعتماد کے طریقہ کار پر حیرانی کا اظہار کیا، نواز شریف نے وقت آنے پر عدم اعتماد کا طریقہ کار واضح کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر اتحادی پریشان رہے کہ عدم اعتماد حکومت پر کوئی نیا دباؤ لانےکی کوشش تو نہیں؟۔
ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئی حکومت کو 3 سے 4 ماہ کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے عمل کو ختم کرنے کا ٹاسک دینے پر اتفاق کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/andi1i1i211.jpg