
راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے امیدوار راجہ صغیر ایک جلسے کے دوران سرعام ووٹرز کو پیسے دینے کا اعتراف کر رہے ہیں تاہم ان کے ووٹرز روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1544538951968587777
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے صحافی فہیم اختر ملک نے ایک جلسے کی ویڈیو شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر اپنے ووٹرز (کارکنوں) سے کہتے ہیں کہ "آپ نے کافی دیر انتظار کیا اتنے ہی پیسے دونگا، بہت پیسے دونگا پہلے پیسے دونگا ووٹ بعد میں لوں گا".
فہیم اختر ملک نے مزید کہا کہ یہ اقدام کرپٹ پریکٹسز میں آتا ہے جس کی سزا نا اہلی، قید اور جرمانہ ہے مگر الیکشن کمیشن ایسا نہیں کریگا کیونکہ یہ ن لیگ کا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں جب بھی کسی جماعت سے متعلق ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کا کیس سامنے آیا تو میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سخت ایکشن کا عندیہ دیا گیا، تاہم عملی کارروائی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp-dhandli-pp7.jpg