
وزارت داخلہ نےناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پاکستان پیپلزپارٹی کے مفرور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔
خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی، اجلاس میں وزیر داخلہ کے علاوہ وفاقی وزیر قانون سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔
اجلاس میں جام عبدالکریم کا نام ایس سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی اور ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)ان کے نام پر ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کو گرفتاری کیلئے خط بھی لکھے گی۔
وزارت داخلہ نے ایف آئی کو جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے جام عبدالکریم کو دبئی سے گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب جام عبدالکریم نے سندھ ہائی کورٹ سے 10 روز کی حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جس کے بعد اب وہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آبادآئیں گے۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم جام عبدالکریم مقدمہ درج ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگئے تھے اور عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کیے جانے پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے ، ڈاکٹر شہباز گل نے ان کی واپسی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام ایس سی ایل پر ڈلوائیں گےتاکہ وہ دوبارہ فرار نہ ہوسکیں،ان لوگوں نے قانون و انصاف کو مذاق بنایا ہوا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4jamarimecl.jpg