
خاتون اینکر پرسن اور صحافی غریدہ فاروقی جو کہ حکمران اتحاد کی حامی سمجھی جاتی ہیں انہوں نے خود ہی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ڈیکلیریشن کا کچا چٹھا کھول دیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا کہ عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کرایا اس پر ان کے دستخط تھے اس لے وہ اس کے جوابدہ ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی انکشاف کر دیا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہان وہ آصف زرداری ہوں بلاول بھٹو یا نوازشریف اور شہبازشریف میں سے کوئی ہو انہوں نے الیکشن کمیشن میں داخل کرائے گئے جواب میں ان چاروں میں سے کسی کے دستخط موجود نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1556315836977188865
واضح رہے کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان حلفی پر پارٹی سربراہ کے دستخط یا مہر کا ثبت ہونا لازمی ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس بیان حلفی کی حیثیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔