
ریاستی ٹی وی چینل پی ٹی وی نیوز کےسابق کنٹرول نیوز پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کےالزامات ثابت ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ نےسزا بھی سنادی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ نیلم ارشد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالےسے تفصیلات شیئر کرتےہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریاستی چینل کے اہم افسر کے خلاف بڑا فیصلہ دیدیا ہے، فیصلےکے مطابق پی ٹی وی نیوز میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیےجانے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔
نیلم ارشد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ جنسی ہراسگی کے شواہد سے ثابت ہوگیا ہےپی ٹی وی میں خواتین کو عہدوں کا لالچ دےکر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1564966860851929088
فیصلےمیں سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر نیوز اطہرفاروق بٹرکو ہراسگی کیس میں 5 متاثرہ خواتین کو 5 ، 5 لاکھ روپےجرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا ہے، مزید یہ ہے کہ اگر مجرم خواتین کو یہ ادائیگی نہیں کرتا تو اس کی پراپرٹی فروخت کرکےمتاثرہ خواتین کو یہ ادائیگی کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1564969120482959364
نیلم ارشد نے اس معاملے پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی چینل میں یہ حال ہے تو سوچیں نجی/دیگر اداروں میں خواتین کےساتھ کام کی جگہ پر ہراسگی کا کیا لیول ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1564970235882520576
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ptvharrasment.jpg