
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کو خیبرپختونخوا میں آزادی صحافت کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں آزاد صحافت کیلئے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ صحافیوں پر ظلم کر کے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثر صحافی اپنے خلاف مظالم کا ذمہ داری وزیراعلیٰ کے پی کے اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں، پی ٹی آئی صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے، پی ٹی آئی کی پہچان اقتدار کیلئے غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا ہے، پی ٹی آئی کی اقتدار کی خاطر گرنے کی کوئی حد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت دبانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور صحافت کی آزادی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1807753385694937236
سینئر صحافی عمران ریاض خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: خیبر پختونخواہ میں صحافیوں کے لیے آواز اٹھانے کا شکریہ مگر گزشتہ 4 سال میں سندھ میں 13 سے زائد صحافی قتل ہوئے اور سینکڑوں تشدد کے واقعات ہو چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1807781357591892312
رائو تنویر نامی صارف نے لکھا:کمال کر رہے ہو پانڈے جی ! گزشتہ 4 سالوں میں سندھ میں قریب 13 صحافی قتل ہو چکے ہیں اور ان گنت تشدد کے واقعات پر بھی ہوئے ہیں تو ان پر آواز کہیں نظر نہیں آئی؟
https://twitter.com/x/status/1807802618678329593
سابق صوبائی وزیر فیصل امین خان نے لکھا:بلاول زرداری مگر مچھ کے انسو بہاتے ہوئے! 13 صحافیوں کو زرداری مافیا کے ہاتھوں سندھ میں شہید کیا گیا، اس کے علاوہ صحافیوں کے خلاف سندھ میں متعدد پرتشدد واقعات ہوئے، بلی بوائے یا بلی گرل کو کیا یہ نظر نہیں اتا؟
https://twitter.com/x/status/1807771964968218890
سردار ولید مختار نے نورالعارفین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: خبر یہ ہے کہ بلاول نے کے کے پی کے میں صحافیوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے ! بلاول بھٹو کو سندھ سے زیادہ کے پی کے کی فکر ہے، کراچی میں نورالعارفین کے ساتھ جو ہوا اس کی فکر نہیں نا کوئی مذمتی بیان نہ کارروائی !
https://twitter.com/x/status/1807763307253874705
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12bilawksooklskklsd.png
Last edited: