
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو دوسری طرف پُرامن احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس احتجاج میں تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی مگر ملکی مین اسٹیم میڈیا پر اس کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، مگر عالمی میڈیا پر اس کی بھرپور کوریج ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام 8 بجے سے 10 بجے کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا اس احتجاج میں لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔
حیران کن طور پر اس مظاہرے کو پاکستان کے کسی بڑے میڈیا ہاؤس کی جانب سے کور نہیں کیا گیا جبکہ غیر ملکی بالخصوص ترک میڈیا میں اس کو بھرپور کوریج دی گئی اور دکھایا گیا کہ کتنی بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان باہر نکلے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور سمیت دیگر نعرے بلند کرتے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513436002278428672
اس کے ساتھ ترک میڈیا نے لکھا کہ پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں عمران خان کو ہٹانے کے ایک دن بعد پاکستان بھر کے شہروں میں عمران خان کی حمایت اور "غیر ملکی مداخلت" کے خلاف بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513436002278428672
ایک دوسرے ٹوئٹ میں ٹی آر ٹی نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے حامی عدم اعتماد کے ووٹ میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے ایک دن بعد اتوار کے روز سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب ملک کی پارلیمنٹ پیر کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے والی ہے۔
الجزیرہ نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کو خصوصی کوریج دی۔