Arslan
Moderator
چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ چندمہینے کی مہمان حکومت صوبے خیبرپختونخوا میں جس تبدیلی کے نام پر اقتدارمیں آئی تھی وہ تبدیلی اب کہیں نظرنہیں آرہی۔
ہم تحریک انصاف کے جعلی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کرتے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر دنیا میں پراکسی وار مسلط کی گئی ہے،شام پرامریکی حملہ کھلی جارحیت تصورہوگا۔وہ اتوار کو دورہ چارسدہ کے موقع پرحاجی فضل شکورخان ایم پی اے کی رہائش گاہ پرمحمدزئی یونین آف جرنلسٹس کے اراکین سے بات چیت کررہے تھے ۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ آل پارٹیزکانفرنس کاانعقادقیام امن کیلیے مثبت پیشرفت ہے کیونکہ امن کے قیام کیلیے مذاکرات کاراستہ اختیارکرناضروری ہے۔ انھوںنے کہاکہ عسکریت پسندوں کے تمام گروپوں سے مذاکرات کرنے کافیصلہ حکومت کاکام ہے،جمعیت نے الیکشن سے قبل قبائل کاگرینڈجرگہ منعقدکرکے ایک مثبت قدم کا آغاز کیا تھاجس کے بڑے اچھے نتائج برآمدہوئے۔ انھوں نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے نہ گورنرراج کامطالبہ کریں گے البتہ اپنے کرتوتوں کے سبب یہ حکومت خوددھڑام سے گرجائے گی۔
Source

Last edited: