پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس ( بڑوں سے بات کریں، ظلم نہ کریں)
چیف جسٹس نےریمارکس دیئے، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کر دیں گے، رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا،بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے انہیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دینااور یہی ان کا بھی گمان ہے،کب تک یہ معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیں گے؟ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے؟
وکیل تحریک انصاف نے جواب دیا، دو روز پہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا، ہم نے کسی کو جلسہ کرنےکی اجازت نہیں دی
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ، ان کو بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں ،اللہ جانے یہ جانیں،آپ اپنےدفاتر میں بیٹھیں ، اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ،ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے، اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں
پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، آپ لوگ بھی احتیاط کریں، یہ نہ ہو کہ کوئی واقعہ ہو جائے تو یہ آپ کے کھاتے میں ڈال دیں گے، ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل آپ کےلیےمیں مسئلہ بن جائے گا، آپ بھی ضد نہ کریں اور ایک ہفتہ مزید دیکھ لیں، سماعت 6 مئی تک ملتوی