
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کارکنان انہیں واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجتے ہیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے بتایا کہ مجھے واٹس ایپ پر مختلف ویڈیوز بھیج کر کہا جاتا ہے کہ آپ کا وہ حال کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ انتظامی بنیادوں پر منسوخ ہوا تھا، کسی سیاسی شخصیت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں کیا۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کوئی بھی کریکٹر سرٹیفکیٹ دینے کے لیے تیار نہیں، کیونکہ انہوں نے ماضی میں جو کچھ کیا ہے وہ ان کا پیچھا کررہا ہے, عدالتی نظام میں بہت سی تبدیلیاں ہونی چاہییں لیکن ہمارے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں۔
اس سے قبل رانا ثنا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کی سیاست میں خلل ہے، پی ٹی آئی حقیقت تو ہے لیکن سیاسی جماعت نہیں،
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے، اس وقت بھی کسی کو کچھ نہیں سمجھتے تھے,جب وہ ہمارے خلاف مقدمات کر رہے تھے، ہم نے اس وقت بھی میثاقِ جمہوریت کی بات کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ranasanah1113.jpg