
نجی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے عمران خان کے بارے میں بیان کی جعلی تردید نشر کی جسے پی ٹی آئی مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کے چیئرمین کے نام سے بنائے گئے ایک جعلی اکاؤنٹ پر شیئر کردہ بیان پر بریکنگ نیوز چلادی۔
خبررساں ادارے نے اس جعلی اکاؤنٹ سے ورکنگ گروپ کے عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ورکنگ گروپ چیئرمین ڈاکٹر میتھیو جیلٹ کا جعلی بیان بھی شیئر کیا۔
تاہم پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے اس جھوٹ کا پول کھول دیا اور یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اے آروائی نیوز ایک جعلی خبرنشر کررہا ہے، جس اکاؤنٹ سے بیان جاری ہوا وہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جس کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی پریشانی اتنی ہے کہ جعلی پراپیگنڈہ شروع کردیا گیا ہے، دراڑیں بہت گہری ہوتی جارہی ہیں،،پریشانی کی بات نہیں ہے ابھی بہت سے مزید انکشاف ہونے والے ہیں، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔
https://twitter.com/x/status/1808145391566672352
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبروں کے حصے دار بننے پر اے آروائی نیوز پر افسوس ہے، حالانکہ یہ جانتے ہیں کہ عمران خان جعلی کیسز میں جیل میں قید ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1808153919350059299
اے آر وائی کے صدر عماد یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری فیک سکرین شاٹ شیئر کر رہے ہیں، اے آر وائی کا اس خبر سے کوئی لینا دینا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1808193108741411153
ملیحہ ہاشمی نے کہا جب عالمی سطح پر کل سے اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کے ہاتھوں حکومت بلکل چاروں شانے چت ہو گئی تو اب جھوٹی من گھڑت خبروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔شرم کا مقام ہے کہ حکومت فیک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کروا کر اب میڈیا کو اپنا جھوٹ پھیلانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1808155305957614024
شہباز گل نے کہا یہ اکاؤنٹ بنایا گیا۔ جھوٹی خبر ٹوئٹ کر کے میڈیا کو دی گئی۔ پھر اکاؤنٹ غالباً ڈیلیٹ کر دیا۔ واہ کیا دو نمبری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1808179317483900992
اس جعلی خبرکو شیئر کرتے ہوئے عمران خان مخالف سیاستدانوں و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بہت خوشی کا اظہار کررہے ہیں، جعلی خبرکو شیئر کرنے والوں میں سابق وزیراعظم اورسینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی کے نام سے بنایا گیا فین اکاؤنٹ بھی شامل ہے، جس نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس بیان پر بہت ڈنڈھورا پیٹ رہے تھے، دیکھ لیں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے چیئرمین نے ہی اس بیان کی تردید کردی اور کہا کہ کسی بھی ملک کی عدالتی کارروائی پر تنقید و تبصرہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1808142887814566002
صحافی سیف اعوان نے بھی جعلی خبر کو شیئر کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکنگ گروپ والا پراپیگنڈہ 12 گھنٹوں سے پہلے ایکسپوز ہوگیا، چیئرمین ورکنگ گروپ نے کہا کہ عمران خان سے متعلق بیان چند ممبران نے از خود جاری کیا۔
https://twitter.com/x/status/1808129615195415017
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6zulfibukhajrjksjjs.png
Last edited: