پی ٹی آئی سپورٹرز نے سیاسی کمیٹی میں بعض ناموں پر سوالات کھڑے کردئیے

siasich1i1.jpg

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کورکمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم کی گئی ہے جس میں عمر ایوب خان، گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، شیر افضل مروت ، شاہ فرمان، رؤف حسن، عون عباس بپی، حماداظہر، عاطف خان،حافظ فرحت بھی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی میں میاں اسلم اور خالد خورشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی میں شامل کئی ناموں پر تحریک انصاف کے رہنما اور سوشل میڈیا سپورٹرز سیخ پا ہیں، اسکی وجہ پارٹی میں شاہ فرمان ، عون عباس بپی، حافظ فرحت عباس شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عون عباس بپی 9 مئی واقعات کی مذمت کرکے تحریک انصاف چھوڑ چکے تھے تو انہیں کیوں شامل کیا گیا۔

اسی طرح شاہ فرمان بھی 9 مئی کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے جبکہ حافظ فرحت عباس پر اعتراض یہ ہے کہ اسکی دوستیاں ن لیگی رہنماؤں اور خاص طور پر اسدکھوکھر کیساتھ ہے اور وہ انکی گاڑی پر پنجاب اسمبلی آئے تھے۔

را نا عمران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف خان پر اعتبار ھے باقی گوہر خان عمر ایوب اسد قیصر علی امین گنڈا پور جو کررہے ہیں وہ ہمیں سب نظر آ رہا ھے۔ یہ پولیٹیکل کمیٹی کم اور بھرتی کے لوگ زیادہ لگ رہے ہیں ۔ قربانیاں دینے والوں کو ابھی سے ہی پیچھے دھکیلا جا رہا ھے اور شاہ فرمان اور عون عباس جیسے کردار آگے آ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1776390276686250229
احمد وڑائچ نے ردعمل دیا کہ سندھ؟ بلوچستان؟ جنوبی پنجاب سے شبیر قریشی، زرتاج گل جیسے لوگ؟ سنٹرل پنجاب سے مونس الہیٰ؟ شمالی پنجاب سے کوئی سیاسی دماغ؟ تیمور مسعود؟ میجر طاہر صادق؟ پشاور سے شیر علی ارباب؟ آزاد کشمیر سے عبدالقیوم نیازی؟ کیا یہ سب اس قابل نہیں
https://twitter.com/x/status/1776345950367150449
راشد بنگش کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سالار خان سندھ سے فردوس شمیم نقوی حلیم عادل عالمگیر خان کے نام کیوں نہیں ہیں؟ عمر ایوب جواب دو بھگوڑے شبلی فراز ، شاہ فرمان کا نام نکالو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم ہے حافظ فرحت کو بھی باہر کریں
https://twitter.com/x/status/1776341688178414072
فلک جاوید خان نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں۔۔ پنجاب سے علی اعجاز بٹر یا شوکت بسرا بلوچستان سے سالار کاکڑ یا صدام ترین سندھ سے خرم شیر زمان یا عالمگیر پختونخواہ سے شہریار آفریدی یا جنید اکبر کو شامل کرو۔۔۔ حافظ فرحت اور شاہ فرمان کو نکالو
https://twitter.com/x/status/1776340724146942362
مقدس فاروق عوان نے کہا کہ ذاتی عناد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کسی کو بھی رونگ نمبر ثابت کرنا بہت آسان ہوچکا،حافظ فرحت عباس بھی کچھ دنوں سے اسی منفی مہم سے متاثر ہو رہے ہیں،لیکن عمران خان نے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی میں شامل کر لیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے خلاف جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ محض ایک پروپیگنڈا ہے
https://twitter.com/x/status/1776348265954570522
ماریہ عطاء نے کہا کہ حافظ فرحت اور شاہ فرمان نے کونسا معرکہ مارا ہے کوئی بتائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1776367482531377569
آفاق کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی تو نہی ہے گروپ ہے حافظ فرحت شاہ فرمان شبلی فراز عون بپی بیرسٹر گوہر گند ڈال رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1776335517354705042
بعدازاں تحریک انصاف کے کارکنوں کے دباؤ پر سیاسی کمیٹی میں مزید ناموں کا اضافہ کردیا گیا جن میں اعظم سواتی، حلیم عادل شیخ، فردوش شمیم نقوی، سالار کاکڑ اور قاسم سوری شامل ہیں لیکن کسی خاتون یا اقلیتی ممبر کو سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1776602817815273547
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
شبلی ، شاہ فرمان، بپی اور فرحت چاروں فراڈیے اور آستین کے سانپ ہیں۔ انہیں ابھی فارغ کرو ورنہ ایوب خان کا پوتا اپنا بورا بسترا تہہ کر لے