پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق کےبیٹے کی وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلادئیے

ibaah111h1.jpg

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کے کم عمر بیٹے عمار عباد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انتہائی نازک حالت میں ونٹی لیٹر پر ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمارعباد کا بیٹا بالکل نارمل تھا ، والد کی گرفتاری کے بعد بھی ٹھیک ٹھاک تھا لیکن پولیس کی جانب سے بار بار اسکی والدہ اور دادی کو ہراساں کرنے پر بیٹا دماغی توازن کھوبیٹھا اور آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے

عمار عباد اپنے والد کی راہ تک رہا ہے اور اسکے آنے کا انتظار کررہا ہے، اسی غم میں اور پولیس کے بار بار آنے اور ہراساں کرنے پر بچہ ذہنی توازن کھوبیٹھا۔۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے بھی جواب دیدیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1697571797691253230
عمار کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین نے دل چیر کر رکھ دئیے۔

میاں عبادفاروق کے بیٹے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ کبھی کبھار مجھے اپنے کام سے واقعی نفرت ہوتی ہے۔کوئی بھی انسان کسی بھی بچے کو اس حالت میں دیکھے گا تو ٹوٹ جائے گا۔ عمار کی بگڑتی صحت کے دوران اپنے والد ( جو جیل میں ہیں) سے ملاقات ہوئی تو پانچ لفظ بول سکا یہ فرشتہ بس* میں ٹھیک ہو جائوں گا*
https://twitter.com/x/status/1697645425317097579
عباد کے بیٹے کی داستاں جسکا باپ عمران خان کا ٹکٹ ہولڈر اور پریس کانفرنس سے انکاری ۔۔۔۔ اسکا باپ گرفتار ہوا تو ماں نے سنبھالا ۔۔۔ ماں کو پکڑ لیا گیا تو دادی نے ماں کی جگہ لے لی پھر اسکی دادی کو بھی پکڑ لیا گیا ۔۔۔ تو اب کیا کرتا اکیلا تھا ملازمین تھے مگر آئے روز پولیس گھر پہ ۂلہ بول رہی تھی ۔۔۔ اب وہ یہاں وینٹیلیٹر پہ پہنچ گیا ہے ۔۔۔ اتفاق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں کئی روز سے قومے میں پولیس کا انتظار کررہا ۔۔۔۔۔ یہاں اگر ریڈ کی جائے تو زیادہُ دہشت پھیل سکتی
https://twitter.com/x/status/1697690977002205495
علی رضا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میاں عباد فاروق کے بیٹے کا سن کر افسوس ہوا۔ اس سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے کمپنی کے خلاف جدوجہد تیز کرنی چاہیے کیوں کہ کمپنی کو اوقات میں لانا ہے۔ آج یہ عباد فاروق کا بیٹا ہے، کل کسی اور کا بھی ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1697620231110213702
محمد عمیر نے دعا کی کہ میرے مولا تو عباد کے بیٹے پر اپنا کرم فرما رحم فرما میرے اللہ تجھے تیرے حبیب کا واسطہ تو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے اپنا خصوصی فضل فرما وقت کے یزید کی فرعونیت سے نجات دلا
https://twitter.com/x/status/1697683183511241151
عبید بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں عباد فاروق کے بیٹے کی وڈیو نے مجھے مکمل طور پر توڑ دیا ہے۔ کاش میں اپنے احساسات اور خیالات کو زبان سے سکتا۔ کاش۔۔۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1697678207653384596
امجد خان نے تبصرہ کیا کہ میاں عباد فاروق کے بیٹے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے ان پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے ہمدردی ہو گئی ہے جو خاموش ہیں اور الزام تراشی نہیں کر رہے ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1697622320527933672
اندھا ہوتا ہے قانون اس نگری کا جس نگری کے منصف بہرے ہوتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1697987254650576911
 

Back
Top