پی ٹی آئی رہنما حسنین دریشک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونا معمہ بن گیا

asda1h1h21.jpg

تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا دعویٰ کرنیوالے حسنین دریشک کا اسداللہ خان کے جواب کے بعد ایکس (ٹوئٹر ) اکاؤنٹ بند ہوگیا

اسد اللہ خان نے ٹویٹ کیا اللہ کرے میں غلط نکلوں، دیکھتے ہیں آپ اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑتے ہیں، ویسے ماضی میں آپ بہت سی پارٹیوں سے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی تک پہنچے، امید کرتے ہیں "مجبوریاں" آپ کو دوبارہ کسی اور پارٹی میں نہیں لے جائیں گی

https://twitter.com/x/status/1704931742577045583
حسنین دریشک نے لکھا اسد صاحب کی معلومات بالکل غلط ہیں، میں، میرے والد صاحب اور پوری فیملی تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1704907289935970559
گزشتہ سال پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے تھے, پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی تھی، صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے، اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے۔

اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں، اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے تھے۔

جس کے بعد اس وقت کے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک کو ان کے گھر جاکر مناتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے پر راضی کیا تھا ۔
 

Back
Top