پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی گفتگو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی اچھی اداکاری کرلیتے ہیں، یہ سیاست چھوڑ دیں تو اداکاری کی دنیا میں کوشش کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ارسلان تاج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں علی زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیا ہے، ارسلان تاج نے کہا کہ علی زیدی پہلے کہہ رہے تھے کہ میں نے تو کسی کو نہیں کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، اب یہ مان رہے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو ان کے بھلے کیلئے کہا کہ پارٹی چھوڑدو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ ہوتے کون ہیں کسی کو کہنے والے کہ پارٹی چھوڑ دیں، میں ان کے پاس کبھی بھی آنکھوں میں آنسو لے کر نہیں گیا نا ہی میں نے ان سے کوئی ٹکٹ مانگا ، ہوسکتا ہے یہ اپنے کسی اور جو ان کے ساتھ پارٹی چھوڑ گئے ان کا ذکر کررہے ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1808476542906875968
ارسلان تاج نے کہا کہ میں نے 2013 میں بھی کراچی سے الیکشن لڑ کر کراچی میں عمران خان کے نام پر سب سے زیادہ ووٹ لے چکا تھا، جیسی یہ خود اپنے پہلے کی گئی باتوں پر مان گئے اور بھی باتوں پر مان جائیں گے، یہ اداکاری اچھی کرلیتے ہیں ، سیاست چھوڑ دی ہے تو اداکاری کی دنیا میں کوشش کریں شائد کامیابی مل جائے اپنے کچھ قریبی دوستوں کی وجہ سے۔
خیال رہے کہ علی زیدی نے سیاست ڈاٹ پی کے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علی زیدی نے ارسلان تاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لوگوں کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا ان کی بہتری کیلئے ہی کہا تھا، سب کو ہم نے یہ کہا کہ چپ کرکے سائیڈ ہوجائیں، اگر بیان دینا ہے تو بیان دے کر سائیڈ ہوجائیں، میں نے جو کیا ان کی بہتری کیلئے کیا، وہ 2018 سے پہلے آنکھوں میں آنسو لے کر آئے کہ مجھے ٹکٹ نہیں مل رہا جس پر میں نے کہا کہ اگر آپ کو ٹکٹ نہیں ملے گا تو میں بھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1808436653737811969
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1arslalaalizaidid.png