
پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران کے ن لیگی رہنما حناپرویز بٹ کےساتھ خوشگوار موڈ میں میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، تاہم ان تصاویر سے پی ٹی آئی کارکنان شدید برہم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آخری ٹی 20 میچ کھیل گیا، اس میچ کو دیکھنے کیلئے ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ اسٹیڈیم پہنچیں، بعد میں انہوں نے میچ کے دوران لی گئی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں، ان تصاویر میں حنا پرویز بٹ کے ہمراہ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران بھی موجود تھیں۔
خوشگوار موڈ میں بنوائی گئی اس تصویر نے پی ٹی آئی کارکنان کو شدید غصے میں مبتلا کردیا اور صارفین نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کروانے والی حنا پرویز بٹ کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر ثانیہ کامران کو آڑے ہاتھوں لیا۔
شہریار بخاری نامی ایک صارف نے لکھا کہ ہم پنجاب میں نئے لوٹے دیکھ رہے ہیں، یہ پنجاب میں وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور مریم نواز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب بنائے جانے کیلئے راستہ بنانے کی کڑی ہوسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576702452128108544
طلعت عباسی بولے " جب کچھ لوگوں اپنے پسند کی عورتوں کو این این اے یا ایم پی بنائیں گے تو پھر ایسا تو ہو گا نا، حنا پرویز بٹ عمران خان کو گالیاں دیتی ہے اور ہم ہیں اپنے سگے بھائیوں سے ن لیگ کی حمایت پر ناراض ہو جاتے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1576884217513799680
عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ شرم آنی چاہیے ثانیہ کامران کو ، عوام ان کی خاطر مر جاتی ہے اور یہ اپنے تفریحی لمحے دشمنوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہے، میڈم یہ جنگ ہے آپ کو ڈرامہ کرنا ہے تو ن لیگ میں چلے جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1576863659485462528
بابر خان نیازی نے کہا کہ اگر ثانیہ کامران واقعی اپنے لیڈر کے ساتھ وفادار ہوتی تو حنا پرویز بٹ کو منہ تک نا لگاتی۔
https://twitter.com/x/status/1576847977465151488
نور بادشاہ نے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی کی طرح ثانیہ کامران بھی کسی بھی وقت دھوکہ دے سکتی ہے، اس سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1576822434669686786
رفیق احمد نے ثانیہ کامران کو پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشست دینے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کون سے میرٹ پر ثانیہ کامران کو سپیشل سیٹ دی گئی؟ان کی پارٹی کیلئے کیا خدمات ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1576799327338389504