
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں 310 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان گاڑیوں کی خریداری میں پیپرا کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی گاڑیاں پنجاب میں سالڈویسٹ کمپنی کے لیے خریدی گئیں، جن کی خریداری مبینہ طور پر بغیر کسی قانونی اجازت اور منظوری کے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیشگی رقم بھی ادا کی گئی، جو مزید شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس غیر قانونی خریداری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DWKJ3ZF/usman.jpg