
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومت کو ٹھراہی رہی ہے، جبکہ سابق حکومت شہباز حکومت پر تنقید کررہی ہے،بلیم گیم جاری ہے۔
ملک بھر کی موجودہ صورتحال پر ماہر معاشیات ڈاکٹر زبیر خان نے کہا اس طرح پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہمارے مسئلے اسٹیبلائزیشن کے ہیں۔
ڈاکٹر زبیر خان نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف پر بہت تنقید کی ہے لیکن تحریک انصاف کے گروتھ ریٹ کے جو نمبر آرہے ہیں وہ رشک کرنے والے نمبر ہیں،پی ٹی آئی تواب حکومت نہیں کہ ردو بدل کرے۔
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 16.97 فیصد پر آگئی ہے
ادارہ شماریات کے مطابق مسلسل تین ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوکر مجموعی شرح 16.97 فیصد رہی۔
https://twitter.com/x/status/1533194999738908672
انہوں نے مزید کہا کہ 25، 30 ہزار کمانیوالا تو موٹرسائیکل استعمال نہیں کرتا ہوگا، وہ تو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتا ہے، اگر حکومت وسائل پیدا کرسکتی ہے تو سبسڈی دے ورنہ بوجھ عوام پر منتقل کرے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaukt1h1h1.jpg