پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن، فیصلہ پر صحافیوں کی طرف سے شدید ردعمل

pti-sym111j.jpg

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن، فیصلہ پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر محفوظ تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن متنازع اور قابل اعتراض ہیں جنہیں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

تحریک انصاف 20دنوں کے اندر انٹراپارٹی الیکشن کروا کر نتائج 7 دنوں کے اندر جمع کروائے، انتخابات کروانے میں ناکامی پر تحریک انصاف اپنے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار پائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے کہا اچھا مذاق ہے تو کسی نے کہا تحریک انصاف کے رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔ سینئر صحافی وتجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: الیکشن کمیشن جی، مسلم لیگ ن، پی پی اور مولانا کی جماعت کی طرف بھی نظر ڈالیں، ان پارٹیوں میں کبھی انتخابات ہوئے ہیں نہیں ہمیشہ سلیکشن ہوئی، انہیں بھی الیکشن کروانے کا کہا جائے۔ آپ کو یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے مسلم لیگ ن سے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ مذاقیہ الیکشن ہی کروا لیں!
https://twitter.com/x/status/1727620047990849978
سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ارشاد بھٹی کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ : موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے آپ کو اس فیصلے پر حیرانگی کیوں ہو رہی ہے؟ پی ٹی آئی کو ہر ممکن طور پر الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش جاری رہے گی۔ (پلان)
https://twitter.com/x/status/1727631550878277774
سینئر صحافی ثاقب بشیر نے لکھا کہ: اب یہ منصوبہ تو نہیں کہ سارے پارٹی الیکشن کے چکر میں اکٹھے ہوں اور انہیں وہیں سے گرفتار کر لیا جائے، پھر انتخابی عمل جیل میں ہو!
https://twitter.com/x/status/1727591142873550898
عدنان عادل نے لکھا کہ: جو الیکشن کمیشن خود ملک میں آئین کے مطابق بروقت الیکشن نہیں کروا سکا وہ تحریک انصاف کو کہہ رہا ہے کہ 20دنوں میں پارٹی کے الیکشن کروائو، الیکشن کمیشن بڑا مخولیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1727658544760037745
ایک صارف نے لکھا کہ: الیکشن کمیشن نے آج ایک باریک واردات ڈال دی ہے ، اب انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالنے آنے والے تمام امیدواران کو ایک ہی دن اٹھا لیا جائے گا!
https://twitter.com/x/status/1727617217582252365
سینئر صحافی صابر شاکر نے لکھا کہ: سمیع ابراہیم اور صدیق جان کے قلم سے ! زرا سوچئے کہ کیوں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق صاحب نے 15نومبر کو سپیشل کورٹ کو حکم دیا کہ 13دسمبر تک عمران خان کے سائفر کیس کا فیصلہ سنایا جائے اور آج 23نومبر کو الیکشن کمیشن نے بھی 13دسمبر کی ہی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ: 13دسمبر بظاہر تو اس لیے اہم ہے کہ اگر الیکشن ہونے ہیں تو 13دسمبر کو الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا ہے اور 18سے 20دسمبر کاغذات نامزدگی جمع ہونے ہیں،13دسمبر کی ڈیڈ لائن پر الیکشن کمیشن 20دسمبر کو ہی بلے کے نشان پر حتمی فیصلہ دے سکتا تھا!
https://twitter.com/x/status/1727688869254992325
وہاب خان نے تحریک انصاف کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج الیکشن کمیشن نے عجیب ڈھونگ رچایا ہے، 60دن سے فیصلے پر بیٹھے تھے اور ہمیں کہتے ہیں 20دن میں الیکشن کروائو، برادر، سیدھا بولو آپ کے آقا نہیں چاہتے کہ ہم الیکشن لڑیں!قوم کے 54 ارب روپے بچائو!
https://twitter.com/x/status/1727642377723269146
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Q is when you knew ECP will raise this objection like it did before against PPP & PMLN then why did PTI not held this election before?

Now dnt tell me you were so busy listening to Adil Raja & Haider Mehdi waiting for Khamosh Mujahideen to come and welcome you at gates of GHQ
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Q is when you knew ECP will raise this objection like it did before against PPP & PMLN then why did PTI not held this election before?

Now dnt tell me you were so busy listening to Adil Raja & Haider Mehdi waiting for Khamosh Mujahideen to come and welcome you at gates of GHQ
Rat ko khawab main bhee tujhay Adil Raja and Haider Mehdi nazar aytain hain, along with with your handlers.
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
ایک پاگل پٹواری فورم کی دیواروں پر اندھا دھند ٹکریں مار رہا ہے نون لیگ کو اس سے پہلے اس طرح کی مشکل میں کبھی نہیں دیکھا
 

Back
Top