
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے پہلے پنجاب بھر کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر اور تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں 298 مختلف پوزیشنز پر تقرر و تبادلے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق، ان تبدیلیوں میں 7 سپرنٹنڈنٹ، 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 ماہر نفسیات، 7 آفس سپرنٹنڈنٹ اور 29 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ہٹایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ 40 چیف وارڈرز، 30 ہیڈ وارڈرز اور 150 وارڈرز کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر کو AIG انڈسٹریز انسپکٹریٹ آف پریزن تعینات کیا گیا ہے۔
تقرریوں کے مطابق، اشتیاق احمد گل کو پرنسپل پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور، اختر اقبال کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور محمد آصف عظیم کو سپرنٹنڈنٹ جوینائل جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، محمد ارشد کو کورس کمانڈنٹ پنجاب پریزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال، رسول بخش کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر اور نازک شہزاد کو مظفرگڑھ میں تعینات کیا گیا ہے۔
محکمے نے سہیل نبی گل کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے عہدے پر بھی تعینات کیا ہے۔ یہ تبدیلیاں جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت کینگی گئی ہیں اور اس کا مقصد جیل نظام کی بہتری اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5YNkSDD/jail.jpg