
آئندہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ سے متصادم تاریخیں رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےپی ایس ایل سیزن 10 کیلئے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخوں کی تجویز دی ہے، ان تاریخوں میں بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کا بھی انعقاد ہونا ہے۔
پی ایس ایل کے فرنچائزرز نے بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں کی تجویز دینے پر اعتراض اٹھادیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ آئی پی ایل کی تاریخوں میں پی ایس ایل کا انعقاد کیا گیا تو بڑے غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے نہیں آئیں گے۔
اس حوالے سے ہفتے کو لاہور میں ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او سلمان نصیر اور بورڈ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران ، ٹیم مالکان و آفیشلز نے شرکت کی اس اجلاس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سفارشات مرتب کی گئیں، یہ سفارشات گورننگ کونسل کو پیش کی جائیں گی،اس حوالے سے چند روز بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pslaip1l11h.jpg