
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے کیلئے واضح طور پر دو ٹوک پیغام دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیغام بھیج کر قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کروادیا ہے۔
ذرائع کا مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جس ہوٹل میں ٹھہرایاگیا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی مسافت پر تھا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کسی بھی میچ کیلئے اتنا طویل سفر نہیں کرے گی، اگر آئی سی سی قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہیں کرتا تو پی سی بی خود اپنے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان ہوٹل میں منتقل کردے گا۔
محسن نقوی نے آئی سی سی کو بھیجے گئے پیغام میں مزید کہا کہ قومی ٹیم ہماری ذمہ داری ہے اورہم کھلاڑیوں کے آرام کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
محسن نقوی کی جانب سے بھارت کو نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل میں قیام کروانے پر اعتراض اٹھایا جس کے بعد آئی سی سی نے قومی ٹیم کے ہوٹل کو تبدیل کردیا ہے، اب قومی ٹیم کو جس ہوٹل میں قیام کروایا گیا وہ اسٹیڈیم سے پانچ منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو بہتر اور آسان رہائش گاہ فراہم کرنے اور دیگر ٹیموں کو درپیش سفری رکاوٹوں پر سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ نے آئی سی سی کو اپنی شکایات درج کروائی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sjsj1o1j1.jpg