پی ایس ایل7 ، حسن علی اور شاہنواز دھانی کی ویڈیوز وائرل

dhani1i1i1.jpg


پی ایس ایل 7 ایک طرف تو کرکٹ شائقین کیلئے کرکٹ بہار لایا ہے تو دوسری طرف کھلاڑی بھی اپنے مداحوں کیلئے مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور گانا گنگناتے نظر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ ویڈیو میں حسن علی، وسیم جونیئر اور موسیٰ خان کو کچا بادام پر ڈانس کرتے ہوئے فہیم اشرف کو چھیڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ لفظ چیلنج صحیح طرح سے نہیں بول پا رہے اور کہہ رہے ہیں کہ "پوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ اے"۔ حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان درمیان میں انہیں ٹوکتے ہوئے ان کی تصحیح کرتے ہیں۔

شاداب کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج ہے تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے رہے۔ یہی چیلنج تیسری بار دہرانے پر حسن علی صحیح لفظوں کو غلط کہتے سنے جاسکتے ہیں جبکہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر دونوں کھلاڑی زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔



اس کے علاوہ شاہنواز دہانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پشتو زبان میں گانا گنگنا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے اور ساتھ میں کیپشن میں کہا گیا ہے کہ آپ سب کی فیڈ کو دہانی کی میٹھی آواز سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1487338688765997058
فاسٹ بولر یہ گانا بلوچی زبان میں گنگنا رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ جس گھر میں تم رہو اس گھر کا چاہے نوکر ہی بننا پڑے میرے لیے تمہارا دیدار ہی کافی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top