
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوران سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی اور لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے دوران گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہوا جبکہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر ز نے ملتان میں ملتان سلطانز کا سامنا کیا تھا۔
پہلے میچ میں لاہور قلندرز جبکہ گزشتہ روز کھیلےجانے والے میچ میں پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1625764506965102595
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پشاور زلمی پر میچ ریفری نے مقررہ ٹائم فریم کےدوران ایک اوورکم کروانے پر سلو اوور ریٹ کےتحت جرمانہ عائد کیا جبکہ افتتاحی میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نا کروانے پر ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pzlqjurmanana.jpg