پی ایس ایل سیزن 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

17qgjhJHJSJKDJ.png

پاکستان سپر لی کے 9ویں سیزن کے ایک میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں شکست سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابراراحمد اور سعود شکیل پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈکی بیٹنگ کے دوران 19ویں اوور میں ابرار احمد نے ایمپائر کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے گیند کو پوری طرح گراؤنڈ میں گھمادیا ، ایمپائر کی ہدایات کی نافرمانی پر باؤلر ابرار احمد کو پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2اعشاریہ 4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر جرمانہ عائد کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1768933446863167846
اسی اننگز کے 12ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین سلمان علی آغا کو آؤٹ کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے باؤلر سعود سلمان ان کے قریب گئے اور نامناسب ریمارکس دیئے جس کے بعد انہیں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2اعشاریہ 5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں پر یہ الزامات آن فیلڈ ایمپائر احسن رضا اور کرس گیگانی نے عائد کیے ، دونوں کھلاڑیوں نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری محمد جاوید کی جانب سے تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کیا۔