
پاکستان ایئر لائنز کے عملے نے دیانت داری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کو کھوئے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے امریکی ڈالرز لوٹادیئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے ایک مسافر کو 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز واپس کردیئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے369 میں اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر جلد بازی میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی سامان سے بھرا بیگ ایئرپورٹ پر بھول گیا، بیگ میں دیگر سامان کے ساتھ مسافر کا پاسپورٹ بھی موجود تھا، ایئرپورٹ سے جانے کے بعد بیگ کے گم ہونے کا علم ہونے پر مسافر نے فوری طور پر ایئر پورٹ حکام سے رابطہ کیا۔
پی آئی اے عملے نے مسافر کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ پر تلاش شروع کردی اور بیگ ڈھونڈ کر مسافر کو واپس لوٹا دیا، مسافر نے بیگ میں اپنا سامنا اور 9ہزار سے زائد امریکی ڈالر کرنسی اور دیگر اہم سامان پوری حالت میں واپس ملنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ حکام نے بہترین سروس دی، سامان واپس ڈھونڈ کر واپس لوٹانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایمانداری و دیانت کی اعلی مثال قائم کرنے پر سی ای او پی آئی اے ایئرچیف مارشل ارشد ملک نےایئرپورٹ عملے کو شاباش دی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Lr2mWhj/8.jpg