
کھرے بیانات، پی پی کا اپنے بانی رکن اعتزازاحسن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
چند روز سے معروف قانون دان اور پی پی رہنما اعتزازاحسن کی جانب سے کھرے اور بے لاگ بیانات پر اب پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔
ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، جس کے بعد انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔
واضح رہے کہ اعتزازاحسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اعتزاز احسن یہ کہہ کر ملک میں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی عمران خان کی سازش کا مکمل حصہ بن چکے ہیں کہ آرمی چیف نے شریف خاندان کو مقدمات میں سزا سے بچایا ہے۔
Last edited by a moderator: