پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر رضامند

1751263615023.png


پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے تیار، جولائی میں وزارتوں کی تقسیم متوقع

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے وفاقی حکومت میں باقاعدہ شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور جولائی 2025 میں وزارتیں سنبھالنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، جبکہ مقتدر حلقوں نے دونوں جماعتوں کو ایک پیج پر متحد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدر اداروں نے پیغام دیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، اور ملک کی بہتری اور نظام کی کامیابی کے لیے موجودہ سیٹ اپ کو ہی چلایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اگلے ماہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر حتمی مشاورت ہو جائے گی، جس کے بعد پیپلز پارٹی جولائی میں باقاعدہ طور پر وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائے گی۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں پنجاب حکومت میں بھی شامل ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان پس پردہ بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اگر معاملات طے پا گئے تو اگلے مرحلے میں پنجاب میں بھی سیاسی اشتراک دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Tahir M

Councller (250+ posts)
2-1/2 wala formula khatam ho gia hay, next PM Maryam Safdar ka chance hay, reason wahi hain jo logo ko maloom hain. President bhi ab General Asim baney ga to PPP kay pass kia reh jay ga? is liey ab har jagha ministeries le jaein gi
 

Back
Top