پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ملکر حکومت بنانے کے اعلان پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

sarl1n11h.jpg


وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔


بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کے متفقہ اور آصف علی زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔۔ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگاجبکہ صوبے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائیں گے ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ملکر حکومت بنانے پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں اور شہبازشریف اور بلاول کے پرانے بیانات شئیر کررہےہیں، شہبازشریف کا وہ کلپ سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ بناہوا ہے جس میں وہ شہبازشریف آصف زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات دے رہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آؤ مل کرکھائیں پاکستان کو۔ ایک جعلی مینڈیٹ کی حکومت جس کا کوئی اخلاقی بنیاد نہیں،جس میں نظریاتی مخالف صرف کرسی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہاں گئے وہ بلاول کا شہباز کو مناظرہ کی چیلنج؟یاد رکھیں،آئی ایم ایف کی غلامی اور ٹیکسوں میں اضافے،بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس،پٹرولیم مصنوعات،ادویات اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہوگا،اب مافیا کی عیاشیاں نہیں چلے گی۔اب ظلم کیخلاف راست اقدام ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1760153053305471031
مونس الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ڈی ایم 2 بن گئی ہے۔ اس ٹولے نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔ پچھلی دفعہ تو چورچور کے نعرے شاید اتنے نہیں لگے جتنے ان کو اس بار سننے پڑیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1760021027092934681
ذیشان عزیز نے تبصرہ کیا کہ لو جی معاہدہ یہ ہوا ہے کہ:گھسیٹنے والا وزیراعظم ہو گا اور جِسے گھسیٹنا تھا وہ صدر ہو گا
https://twitter.com/x/status/1760017116625862912
صحافی نادربلوچ نے شہبازشریف کی پرانی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کی سڑکوں سے گھسیٹ کر ایوان صدر تک لے جانے کا سفر
https://twitter.com/x/status/1760190789856989607
منصور علی خان نے طنز کیا کہ مناظرہ کرنا تھا، معائدہ ہو گیا
https://twitter.com/x/status/1760017201002840429
صحافی شیراز حسن نے کہا کہ مناظرہ کامیاب ہوگیا! آصف زرداری صدر، شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے!
https://twitter.com/x/status/1760147630569758934
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف صاحب لاڑکانہ کی سڑکوں پر تو نہ گھسیٹ سکے، حسرت ہی رہ گئی لیکن صدر کیلئے ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو بھی اب شاید قومی اسمبلی میں مناظرہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1760022101249884348
جلال قاضی کا کہنا تھا کہ ایکشن سے پہلے: یہ ایلکشن دو جماعتوں کا ہے تیر ہی شیر کا شکار کرے گا ۔ جیل میں بیٹھے شخص نے دونوں کو ڈھیر کر دیا اور اب منہ لٹکائے بیٹھے ہیں
https://twitter.com/x/status/1760113752014516359
صحافی عارفہ نور نے شہباز،آصف زرداری، بلال کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک تصویر ہزاروں الفاظ رکھتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1760019246262960132
زبیر علی خان نے کہا کہ جنرل ضیا اور بھٹو کی سیاسی اولادیں پھر ایک ہوگئے
https://twitter.com/x/status/1760020210579640375
جعلی مینڈیٹ پر حکومت بنا بھی لی تو اسے کوئی پذیرائی نہیں ملنی، حالات کی وجہ سے ملک میں مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ایسے میں کوئی ایس لیڈر ہی بہتر رہتا جس کے ساتھ پبلک سپورٹ ہوتی
https://twitter.com/x/status/1760020575064293526
عثمان فرحت نے طنز کیا کہ پاپڑ والا صدر جبکہ مقصود چپڑاسی والا وزیراعظم ہوگا
https://twitter.com/x/status/1760021494074310764
مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ شھباز شریف اور بلاول بھٹو کے کامیاب مناظرے کے بعد آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شھباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شھباز شریف کو وزارتِ عظمی اور آصف زرداری کو صدارت کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1760015076000457099
ڈاکٹر شہبازگل نے ردعمل دیا کہ ہاں جی پانچ سال گھسیٹ گھسیٹ کر صدر بنائیں گے
https://twitter.com/x/status/1760114376940409120
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
زرداری ، بلاول ، شہباز ، مریم ایم کیو ایم اور انکو دھاندلی کرکے لانے والے چند کرپٹ جرنیل اب پانچ سال مل کر لوٹ مار کریں گے جرنیلوں کی تو موجاں ہی موجاں
 

Back
Top