
نجی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری اور استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت میں پس پردہ رابطے ہوئے ہیں جس کا دونوں اطراف کے قریبی حلقوں نے اعتراف کیا ہے
پس پردہ رابطوں میں آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کی تصدیق دونوں جانب سے حلقوں نے کی ہے۔
بعض مشترکہ دوست کا کہنا ہے کہ پی پی اور استحکام پاکستان پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ پر کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں رابطوں میں جہانگیرترین کے قریبی رشتہ دار مخدوم احمد محمود جو پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، کا اہم کردار ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنی صف اول کی قیادت کی ہر قیمت پر کامیابی کے خواہاں ہیں تاکہ آئندہ حکومت سازی میں انکی پوزیشن بہتر ہو۔
دوسری سمت استحکام پاکستان پارٹی اپنی ملک گیر حیثیت تسلیم کرانے کیلئے سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک دو نشستوں پر انتخاب جیتنا چاہتی ہے تاکہ اس پر صرف پنجاب کی پارٹی کا لیبل ختم ہو سکے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلزپارٹی کے انتخابی اتحاد کی صورت میں تحریک انصاف اور ن لیگ کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا لیکن پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو جنوبی پنجاب میں کچھ سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jahangirhaahaa.jpg