پیٹ درد ختم کرنے والے 5 گھریلو نسخے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اکثر لوگوں کو دیر سے کھانا کھانے یا مرچوں والی چیز کھانے اور ہاضمے کی کمزوری کی وجہ سے پیٹ کے درد کی شکایت رہتی ہے لیکن 5 نسخے ایسے ہیں جو آپ کو پیٹ درد سے فوری نجات دلا سکتے ہیں۔


اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور انسانی جسم بھی قدرت ہی کا شاہکار ہے اگرچہ جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں مبتلا ہوتو پورا جسم متاثر رہتا ہے اور پیٹ کی تکلیف انسان کو ہمیشہ بے چین رکھتی ہے۔


پیٹ درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں گیس، معدے کی سوجن، مرچوں والی خوراک شامل ہے اور اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے لوگ ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان 5 گھریلو نسخوں سے بھی پیٹ درد کو ختم کیا جاسکتا ہے۔


جلی ہوئی ڈبل روٹی
images

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ پیٹ درد میں ڈبل روٹی کا استعمال کرنا ہی بہترسمجھتے ہیں لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہوں گے کہ پیٹ درد میں جلی ہوئی ڈبل روٹی کھانے سے درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے کیوںکہ اس کا سیاہ حصہ اُن زہریلے اجزا کو جذب کرلیتا ہے جو کہ آپ کو کسی طرح متاثر کر سکتا ہے۔


سیب کا سرکہ
56c3756224ab8.jpg

سیب کا سرکہ اکثر و بیشتر ہچکیوں اور گلے کے درد کے لئے بھی گھروں میں بطور نسخہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیئم اور وٹامن ڈی اور سی موجود ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ سرکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی مالا مال ہوتا ہے اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد شامل کر کے پیا جائے تو فوری پیٹ درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔


دہی
yogurt.jpg

پیٹ درد کی ایک وجہ ہاضمے کا صحیح طریقے سے کام نہ کرنا بھی ہوتا ہے۔ خصوصاً ڈیری مصنوعات کھانے سے پیٹ درد کی شکایات ہوتی ہیں تاہم اگر پیٹ درد میں ایک کپ دہی کا استعمال کیا جائے جو صحت کے لئے فائدے مند بھی ہے کیوںکہ دہی میں موجود بیکٹیریا جسم میں جراثیم سے لڑنے کی توانائی کو بڑھاتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔


پودینے کی چائے یا پتے
podina.jpg

تمام سبزیاں قدرتی خصوصیات سے مالا مال ہوتی ہیں تاہم پودینے سے بنی چائے میں بھی وہ قدرتی اجزا ہیں جس کو لوگ معدے میں تکلیف، سردرد، اعصابی تناؤ، ذہنی سکون، متلی یا کسی بھی قسم کے دوسرے جسمانی درد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم پیٹ درد میں ایک گلاس پودینے کی چائے یا اُس کے پتے کھالیے جائیں تو پیٹ درد سے آرام کے ساتھ جسمانی سکون بھی ملتا ہے۔


اجوائن
07-45.jpg

اجوائن کا استعمال کھانوں میں کیا جاتا ہے کیوںکہ اجوائن اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے انسان کو جلد کے انفیکشن سے محفوط رکھتا ہے اور اس کے استعمال سے جسم کو وٹامن ‘ کے’ حاصل ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی نشونما اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ ایک چمچ اجوائن کو نمک یا چینے کے ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھایا جائے تویہ کچھ دیر میں ہی معدے کو سکون اور پیٹ درد کی بیماری سے نجات دلا سکتا ہے۔

https://www.express.pk/story/985754/
 
Last edited by a moderator:

Back
Top