پیٹرول پمپس پر ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف

loothshsihsbx.jpg

لاہور کےمتعدد پیٹرول پمپس پر ٹیکنالوجی کی مدد سےعوام کو پیٹرول کی چوری کے ذریعے لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کےمختلف علاقوں میں قائم چار پیٹرول پمپس پر چھاپہ مارا ، اس دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیم کو پیٹرول پمپس مشینوں کے اندر نصب پیمانے میں ہیر پھیر کرنے والی ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائسز ریموٹ کنٹرول ہیں جس کی مدد سے مشین کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور پیٹرول کے پیمانے کو تبدیل کیا جاتا ہے، خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے ان پیٹرول پمپس پر چھاپہ مار کر ملازمین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈیوائسز کو فرانزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔


ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کےمطابق پیٹرول پمپس پر نصب مشینوں میں ایسی ڈیوائسز لگائی گئی ہیں جنہیں ریموٹ کی مدد سےآپریٹ کیا جاتا ہے، ایسی مشینیں 800 ملی لیٹر یا ساڑھے 8سو ملی لیٹر کو ایک لیٹر ظاہر کرتی ہیں، جب انتظامیہ میں سے کوئی چھاپہ مار ٹیم پمپ کا پیمانہ چیک کرتی تو یہ لوگ ریموٹ سے ڈیوائس کو بند کردیتے اور مشین اپنی اوریجنل حالت اور پورے پیمانے پر پیٹرول کی سیل شروع کردیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے چار پیٹرول پمپس کو جب چیک کیا گیا تو چاروں کی مشینوں میں ایسی ڈیوائسز لگی ہوئی تھیں، کہیں پر مالکان خود اس چوری میں ملوث ہیں جبکہ کچھ جگہیں ایسی ہیں جن پر مالکان کے علم میں لائے بغیر مینجر یا سپروائزرز ملوث ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے دوران کچھ ایسے لوگوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے جو ایسی ڈیوائسز بناتے اور انہیں مشینوں میں انسٹال کرتے ہیں،
 

Back
Top