
پیٹرول سستا ہونے سے مہنگائی اور بڑھے گی۔ نجم سیٹھی کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کےد لچسپ تبصرے۔
سوشل میڈیا پر نجی چینل کے صحافی نجم سیٹھی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے عوام کو جو ریلیف دیا ہے، اس سے لوگوں کی بچت ہو گی اور وہ زیادہ پیسہ خرچ کریں گے، جس سے مہنگائی ہو جاۓ گی۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھے گا اور روپیہ اور کمزور ہوگا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نےدلچسپ تبصرے کئے کسی نے کہا کہ نجم سیٹھی کو دونوں ہاتھوں سے سلام ہے ایسی منطق ڈھونڈ لائے ہیں تو کسی نے کہا کہ نجم سیٹھی کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی عمران خان کےاعلان سے بہت بوکھلاگیا ہے، بعض کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی جیسے صحافیوں نے مسخرہ پن کرکے باقی صحافیوں کو بھی مذاق بنادیا ہے تو کسی نے کہا کہ نجم سیٹھی کی مت ماری گئی ہے کہ اس نے کیسے مخالفت کرنی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498960752497111043
ڈاکٹر شہبازگل نے تبصرہ کیا کہ سستی ہے تو موصوف کی دانشوری شریف مافیاز ایسے انوسٹ کرتاہے کسی کو چئیرمینPCB، پیمرا،PTV لگایا قوم کامال کھلایا اور پھر ان سے حلال کروایا پٹرول کی قیمت میں کمی نے مزیدایکسپوز کیا انہیں
https://twitter.com/x/status/1498925296938070018
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے جواب دیا کہ ان کو سن کو ایسا لگا جیسے پاکستانیوں کو ہمیشہ غلام دیکھنا چاہتے ہیں۰
https://twitter.com/x/status/1498960752497111043
ڈاکٹرارسلان خالد نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی سستی کرنے سے لوگوں کی قوت خرید بڑھے گی جس سے مہنگائی ہوگی ۔
https://twitter.com/x/status/1498901540282585089
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو روز قبل وزیراعظم کے خطاب نے ان سب کی ایسی حالت کر دی ہے کہ اس دفعہ تو بیانیہ بھی ایک نہیں رکھ سکے
اینکر عمران خان نے اس پر تبصرہ کیا کہ ریلیف سے بچت۔۔بچت سے خرچہ۔۔خرچے سے مہنگائی۔۔ کوئی چج دی چول تے مارو جناب "اچھے خاصے لوگ تھے دیوانے ہو گئے"
https://twitter.com/x/status/1499116984042233857
صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہاہاہاہا ہاہا کمال یار کمال..قسم سے نجم سیٹھی سے سنیئے، عمران خان نے جو ریلیف دیا، اس سے لوگوں کی بچت ہوگی، جب بچت ہوگی تو وہ وہ پیسہ خرچ کریں گے اور مہنگائی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1498891000395272195
سماء کی صحافی ارم زعیم کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کے اس ریسرچ تھیسیس پر بلوم برگ اور IMF کی ٹیمیں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہیں کہ سیٹھی صاحب کو صدر IMF بنایا جائے
https://twitter.com/x/status/1498915861494734850
میر محمد علی خان نے طنز کیا کہ پیوٹن آپ کا نیا وزیرِ خزانہ حاظر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498932949827440640
انجینئر نوید نے تبصرہ کیا کہ مُفکرِ اعظم ، عظیم صحافی ، نابغۂ روزگار تجزیہ نگار نجم سیٹھی
https://twitter.com/x/status/1498951493638148098
جہانگیراسلم کا کہنا تھا کہ ان صاحبان کو سلام جو سامنے بیٹھ کر نجم سیٹھی 'جاوید چوہدری 'مبشر لقمان جیسے اینکر سنتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1499037211773353991
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی نجم سیٹھی کے اس بیان پر دلچسپ تبصرے کئے اور نجم سیٹھی کو بغض عمران کا شکار قرار دیا۔بعض کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی ذہنی طور پر مفلوج ہوچکا ہے، کیا حالت کردی ہے عمران خان نے ان بیچاروں کی۔
https://twitter.com/x/status/1499037616154546177 https://twitter.com/x/status/1498975869070876673 https://twitter.com/x/status/1499030558256644097 https://twitter.com/x/status/1499019726445445120 https://twitter.com/x/status/1499017894088388614 https://twitter.com/x/status/1499017575031840771
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/najami1h1h11.jpg