
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول سستا کرنے کیلئے کیا کریں؟ شبلی فراز کا مفتاح اسماعیل سے سوال
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل سے سوال کیا کہ آپ بتائیں اس وقت پیٹرول کو سستا کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
ہم نیوز کے پروگرام "پوائنٹ بریکنگ ود محمد مالک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ میں مفتاح اسماعیل سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمت 96 ڈالر ہے، یہ ایسا کیا اقدام کرتے کہ پاکستان میں عوام کو 70 یا 80 روپے میں عوام کو پیٹرول فراہم کرتے؟
مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ 70،80 روپے اور 160 روپے میں بہت فرق ہوتا ہے، جب ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمت 80 روپے تھی تو اس وقت عمران خان نے اسے پیٹرول بم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ملک سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوجائے تو پیٹرول سستا ہوسکتا ہے، تو آج آپ کی حکومت ہے آپ ملک سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ کریں اور پیٹرول سستا کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1493984105855344644
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس حکومت کی اس سے بڑی نااہلی کیا ہوگی کہ 2، 3ہفتے پہلے حکومت نے پاکستان سٹیٹ آئل کو فرنس آئل کا ایک پورا کارگو امپورٹ کرنے کی ہدایات کی جس کے بعد یہ کارگو امپورٹ بھی ہوگیا اور کراچی میں بندرگاہ پر پہنچ گیا تھا جس کو اتارنے کیلئے یہاں جگہ نہیں تھی، تو یہ بات واضح ہے کہ پی ایس او فرنس آئل امپورٹ کررہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1493984888168628229
دوسری بات کہ ملک میں اسی وقت 2 ریفائنریاں جن میں پاک ارب اور بائیکو شامل ہیں اس لیے بند تھیں کہ ان کے پاس رکھنے کی جگہ نہیں تھی فرنس آئل اپنی حد تک پہنچ گیا تھا، اسی وقت اسی ہفتے میں پاکستان کی تیسری ریفائنری پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اسی وقت یہ ٹینڈر کیا کہ انہیں فرنس آئل ایکسپورٹ کرنا ہے اور وہ اس وقت سستے دام پر بھی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار تھے۔
شبلی فراز نے پروگرام میں کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب بتائیں ان کے دور میں پیٹرول کی قیمتیں 30 سے 40 ڈالر کی رینج میں تھیں، آج یہ قیمت 96 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں بدقسمتی سے تیل کے کنویں تو ہیں نہیں ، ہم ہمیشہ سے امپورٹ ہی کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بنیادی طور پر ملک کو ایک امپورٹ فوکسڈ ملک بنایا ، ایل این جی بھی ایک امپورٹڈ فیول ہی ہے، میں نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بھی لکھا تھا کہ ن لیگ کی حکومت جان بوجھ کر ری نیوبل انرجی کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shibli-faraz-and-mifta.jpg