
ملک میں مہنگائی کا طوفان ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر نے عوام کو پریشان کردیا، دوسری جانب معاملے پر لیگی قیادت کی منقسم رائے سننے میں آرہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اس بات پر تقسیم ہو گئی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے یا نہیں، دوسری طرف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے مخالف ہیں۔
موجودہ صورت حال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مسلم لیگ ن کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تو مہنگائی بڑھے گی جس سے موجودہ حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمران خان حکومت نے 30 جون تک پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کا اعلان کردیا تھا،جبکہ شہباز شریف حکومت ایل این جی کی قیمت میں پہلے ہی 40 فی صد اضافہ کر چکی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 46 اور ڈیزل کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،اس سلسلے میں اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر چکی ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ نہیں ہے، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کہیں نہ کہیں پرائس ایڈجسٹ کریں گے۔
پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں،آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pmlnpetrolmunqasim.jpg
Last edited: