
ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا، عوام کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہاہے، ہر شے عوام کی پہنچ سے دور ہے۔
پنجاب میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ملتان، لاہور سمیت دیگر شہروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
باسمتی چاول 45 روپے فی کلو مہنگے، چنے اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا،باستمی چاول کی قیمت 200،دال ماش ،275 ، دال مسور 255 ، دال چنا سپیشل کی قیمت 180روپے ہو گئی ۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماہ جون کیلئے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق باسمتی چاول کی فی کلومیں 45 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد باستمی چاول کی قیمت 155 روپے سے بڑھ کر دو سو روپے ہو گئی ہے دال ماش دھلی کی قیمت 275 روپے فی کلو اور دال ماش چھلکوں کی 255 روپے ہو گی ۔
15روپے فی کلو اضافے کے بعد دال مسور کی قیمت 240 روپے سے 255 روپے ہو گئی ہے ۔ دال چنا سپیشل کی قیمت میں 5روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال چنا سپیشل کی قیمت 180 روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب دودھ دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد دودھ 120 روپے فی لیٹر جبکہ دس روپے اضافے کے بعد دہی 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان میں سبزیوں اور پھلوں کے دام میں اضافہ کردیا گیا، مٹر تین سو بیس روپے فی کلو فروخت ہورہاہے،بھنڈی ایک سو تیس روپے تک،چکن پانچ سو تیس روپے تک فروخت ہورہاہے،شہریوں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کردیا۔