
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے بعد ملک مالی بحران سے نکل آیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی موقع پر حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کرسکتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی کا اعلان ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی،پیٹرول کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1533757501346557954
وفاقی وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو فریز کرنے یا نجی بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے لاکرز ضبط کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنارہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی ایسے اقدامات کا نہیں سوچا اور نہ ہی ہم ایسا کوئی قدم اٹھائیں گے، سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں بے بنیاد ہیں اور یہ معتصب حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1533758337799827456
وزارت خزا نہ نے بھی ایک بیان میں ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک فارن کرنسی اکاؤنٹس،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور نجی بینکوں میں لاکرز رکھنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے تمام اکاؤنٹس اور ان میں موجود رقوم بالکل محفوظ ہے، حکومت ان اکاؤنٹس کو فریز کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنارہی۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی افواہیں بے بنیاد ہیں، ایسی کوئی تجویز نا تو ماضی میں سامنے آئی ہے اور نا ہی اس وقت زیر غور ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت تمام فارن کرنسی اکاؤنٹس کو فارن کرنسی اکاؤنٹس تحفظ آرڈیننس کے تحت تحفظ حاصل ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4miftahmaashiemergensy.jpg