پیرس اولمپکس کا اختتام: کس ملک نے کتنے میڈل جیتے؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Olampics-1.jpg


فرانس کے دارلحکومت پیرس کے اسٹیڈ ڈی اسٹیڈیم میں ’پیرس اولمپکس 2024 ‘ کی مشعل بجھا کر ایتھلیٹس مقابلوں کے اختتام کا اعلان کردیا گیا ہے اورآئندہ اولمپکس 2028 کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے مشعل امریکی ریاست لاس اینجلس کے حوالے کردی گئی ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 کا اختتام ہو گیا ہے جس میں امریکا اور چین کے درمیان سونے کے تمغے کی دوڑ پیرس اولمپکس کے فائنل ایونٹ تک بھی جاری رہی، آخری روز چین امریکا پر طلائی تمغوں کی دوڑ میں اپنی برتری کو برقرار نہ رکھ سکا اور یوں امریکا اور چین دونوں نے طلائی تمغوں کی دوڑ برابری پر ختم کی۔

امریکا اور چین دونوں نے پیرس اولمپکس کے اختتام پر 40 ، 40 طلائی تمغے حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر رہے جبکہ طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں کی دوڑ میں امریکا نے پوری دُنیا کے اتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ کر اولمپکس کی دُنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی۔

اتوار کو پیرس اولمپکس کے اختتام پر امریکا نے مجموعی طور پر 126 تمغے حاصل کیے ہیں جن میں 40 سونے، 44 چاندی اور 42 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اولمپکس کے اختتام پر امریکا نے 40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برانز میڈلز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا جبکہ چین نے 40 گولڈ، 27 سلور اور 24 براؤنز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح جاپان کا تیسرا نمبر رہا۔

اولمپکس کے اختتام پر امریکا نے 40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برانز میڈلز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا جبکہ چین نے 40 گولڈ، 27 سلور اور 24 براؤنز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح جاپان کا تیسرا نمبر رہا۔

اولمپکس گیمز میں پاکستان ایک گولڈ میڈل کے ساتھ باسٹھ ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 117 رکنی دستے کے ساتھ ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیت سکا اور وہ 71 ویں نمبر پررہا۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اوکمپکس گیمز میں 16 دنوں کے دوران 329 تمغوں کے مقابلے ہوئے جبکہ اولمپکس دو ہزار اٹھائیس کا میلہ لاس اینجلس میں سجے گا۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Company claims that they have groomed and made IK, now Arshad Nadeem gold medalist of Olympics, now start groom for future.
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
امریکہ نے 40 گولڈ میڈل جیتے، چائنا نے 40 جیتے، برطانیہ نے 14 جیتے اور وہاں کوئی ہنگامہ نہیں، ،کوئی شور شرابہ نہیں، لوگ سڑکوں پر نکل کر کھلاڑیوں کا استقبال نہیں کررہے، کھلاڑیوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کے اعلانات نہیں ہورہے، یہ نشانی ہوتی ہے عظیم قوموں کی کہ وہ کامیابی کو "پَچانا" جانتی ہیں۔ ہمارے ہاں ایک گولڈ میڈل جیت کر پورا ملک خوشی سے مرنے والا ہوا پڑا ہے، سوچ لیں اگر پاکستان تین یار چار جیت لیتا تو کیا ہوتا۔ کامیابی کا اور پیسے کا اصول ہے، کہ اسی کے پاس زیادہ ہوتا ہے جو اس کو "پَچا" سکتا ہے۔
 

Back
Top