وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پکوڑوں سے متعلق معاشی تجزیہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پکوڑوں میں استعمال ہونے والے تیل کی مقدار سے متعلق کچھ اعدادوشمار شیئر کیے جس کے مطابق اگر لوگ پکوڑے کھانا چھوڑ دیں تو ایک ماہ میں ساڑھے 9 ملین ڈالر بچائے جاسکتے ہیں، اس پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اے ایمان والوں تم پر روزے فرض ہیں پکوڑے نہیں۔
وزیر دفاع کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دلچسپ تبصرے وتنقید سامنے آئی، احمد وڑائچ نے کہا کہ وزیر دفاع کی جگتوں سے حکومت کی معاشی معاملات پر سنجیدگی کا اندازہ لگالیں۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستانیوں مرجاؤ تاکہ یہ حکمران اپنی زندگی جی سکیں، ان کو آپ کی ٹینشن کھائے جارہی ہے۔
عامر سعید عباسی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف عمرے کی ادائیگی کے دوران قومی کے نام اہم پیغامات جاری کررہے ہیں۔
حیدر علی نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنائیں ان جیسے لوگوں سے ڈیل کرنے کے بعد پکوڑے ان کا سارا خون جزب کرلیں۔