پچھلے 6 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں تشویشناک کمی

shhehh111o112.jpg

پچھلے 6 مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تشویشناک کمی ۔۔گزشتہ سال کے ماہ اگست سے ہی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جا رہی ہے : رپورٹ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پچھلے 6 مہینوں کے دوران پاکستان میں ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان میں براہ راست ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 461 ملین ڈالرز رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اتنے ہی عرصے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری 1.147 ارب ڈالر تھی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں پاکستان میں ہونے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ سے 6 مہینوں کے دوران 12.9 ملین ڈالرز نکال لیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے اتنے ہی عرصے کےد وران 307 ملین ڈالرز نکالے کا انخلاء دیکھنے میں آیا تھا جو کہ مجموعی طور پر 572 ملین ڈالرز بنتے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے اتنے ہی عرصے کےد وران ملک میں 709 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 572 ملین ڈالرز کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے 1 ارب ڈالر بانڈز کی ادائیگی ایک الگ معاملہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر میں آسٹریلیا کی طرف سے 23 کروڑ 1 لاکھ ڈالر، ناروے کی طرف سے 8 کروڑ 84 لاکھ، امریکہ کی طرف سے 3 کروڑ 36 لاکھ اور برطانیہ کی طرف سے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کے ماہ اگست سے ہی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مقامی سرمایہ کاری میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی اور مجموعی طور پر ڈالرز کا اخراج پاکستانی معیشت کی انتہائی بری حالت کی عکاسی کر رہا ہے جبکہ اس کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام بھی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال کو معاشی تجزیہ کاروں کی کی طرف سے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بحران سے نکلنے کی کوششیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

کوئی پاگل ہی ہو گا جو ان نسلی ڈاکوؤں پر اعتبار کرکے اس ملک میں سرمایہ کاری کرے
 

Back
Top