
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج دن بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا ہے۔
ٹویٹر پر اس حوالے سے 25 روپے اور پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534170780564860934
تاہم وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پری بجٹ سیمینار میں میں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بھی بات نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف چینلز ایسے خبریں نشر کرکے اپنے ناظرین کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں ہورہا ، نا ایسی کوئی سمری زیر غور ہے اور نا ایسی کوئی تجویز ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10miftawazahatonpprice.jpg