پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&#1657

Uncle Q

Minister (2k+ posts)

پولیو ویکسین حرام نہیں۔ لیبارٹری رپورٹ

54b602c0e61c3.jpg


اسلام آباد: پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانے والی ویکسین کو پاکستان میں حلال قرار دے دیا گیا ہے۔


سرکاری ذرائع اور دستاویزات سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آراے پی) کے زیر انتظام ایک لیبارٹری نے پولیو ویکسین کے ٹیسٹ کے بعد اس کے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے۔


منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کو ملک میں اُسی وقت رجسٹر کیا گیا تھا جب ڈی آر اے پی کے بائیولوجیکل اینڈ ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کی ایکسپرٹ کمیٹی نے 'اچھی طرح اندازہ' کرلیا تھا۔


تاہم کچھ والدین پولیو ویکسین کو حرام قرار دے کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے گریز کرتے ہیں۔


انسدادِ پولیو مہم کی دستاویزات کے مطابق ہمارے معاشرے میں یہ تصور 2004 میں اس وقت پروان چڑھا جب چند دقیانوسی عناصر نے اس قسم کی باتیں عام کرنا شروع کردیں کہ پولیو ویکسین میں بچوں کو بانجھ بنانے کے لیے جان بوجھ کر چند انسانی ہارمون شامل کیے جاتے ہیں۔


افسوس کی بات تو یہ ہے کہ بہت سے پولیو رضاکار اس بیماری کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں یا اپنے ہاتھ پاؤں گنوا چکے ہیں۔


تاہم اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ بہت سے سادہ لوح پاکستانیوں نے پولیو ویکسین کے خلاف دقیانوسی عناصر کے من گھڑت دعووں کی بناء پر نہیں بلکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسندوں کے خوف کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔


خصوصاً قبائلی علاقوں میں اس پریشان کن رجحان میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ابیٹ آباد کے قرب و جوار میں ایک پاکستانی فزیشن شکیل آفریدی کی جانب سے چلائی جانے والی ایک جعلی ہیپٹائٹس ویکسین نے ہی امریکی سی آئی اے کو مئی 2011 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو تلاش کرکے قتل کرنے میں مدد دی۔


جون 2012 میں طالبان نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں پولیو ویکسینیشن پر پابندی لگا دی اور اس ویکسین کوحرام قرار دے دیا گیا، حتیٰ کہ وہ لوگ بھی اس بات کے حق میں تھے جن کی ہمدردیاں طالبان کے ساتھ نہیں تھیں۔


اس وقت سے لے کر اب تک ملک میں نئے پولیو کیسز کی تعداد 300 کی ریکارڈ تعداد تک پہنچ گئی ہے اور پاکستان پر 'پولیو وائرس کا گڑھ' ہونے کا داغ لگ چکا ہے۔


حکام کے مطابق حرام ہونے کا لیبل ہٹانے کے لیے ویکسین کے تین مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ نمونے اسلام آباد میں نیشنل کنٹرول لیبارٹری فار بائیولوجیکلز (این سی ایل بی) کو بھیجے گئے۔


این سی ایل بی کے ڈائریکٹر عبدالصمد خان نے تصدیق کی کہ ویکسین کے نمونوں کی کم سے کم مقدار میں بھی انسانی ہارمون کی موجودگی کو جانچا گیا اور یہ ثابت ہوا کہ پولیو کے دو قطروں میں چھ ممکنہ ہارمون کی معمولی سی مقدار بھی نہیں پائی گئی۔


معلقہ دستاویزات میں پولیو ویکسین کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات ملتے ہیں اور ان کے مطابق پولیو ویکسین میں ایسٹروجن اور پروجسٹیرون نامی ہارمون نہیں پائے جاتے جو بانجھ پن پیدا کرتے ہیں۔

ایک دوسرا سوال یہ ہے کہ پولیو ویکسین بندر کے گردے کے خلیوں میں پیدا ہوتی ہے اور مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو ویکسین کی تیاری کے تمام مراحل کو مکمل طور پر جانچا ہے اور اس میں ایسا کوئی وائرس نہیں ملا جو بیماریاں پیدا کرے۔


ایک مزید سوال یہ بھی کیا جاتا ہے کہ پولیو ویکسین کی تیاری پاکستان میں کیوں نہیں ہوتی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ویکسین ملک میں 1980 سے 2003 تک تیار ہوتی تھی، تاہم اس کا فارمولا پرانا تھا اور اس کے تحت ایک خوراک میں چھ قطرے دینے پڑتے تھے۔


مذکورہ ویکسین کو سنبھالنا مشکل تھا اور اکثر یہ بچوں کے منہ سے باہر گر جاتی تھی تاہم موجودہ ویکسین کے صرف دو قطرے کافی ہوتے ہیں، یہ نہ صرف زیادہ مستحکم ہے بلکہ اسے سنھالنا بھی آسان ہے۔


دوسری بات یہ کہ مستقبل قریب میں پولیو ویکسین انجیکشن کی صورت میں دستاب ہوگی لہذا اسے باہر سے منگوانے کو ہی ترجیح دی جائے گی۔


فی الوقت انڈونیشیا، بیلجیئم، انڈیا، اٹلی اور فرانس میں پولیو ویکسین تیار کی جارہی ہے اور پاکستان عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مستند قرار دیئے گئے تیار کنندگان سے ہی پولیو ویکسین خریدتا ہے۔


دستاویزات کے مطابق اگرچہ ویکسین کے معیار کو جانچنے کی ضرورت نہیں تاہم اسے وقتاً فوقتاً مقامی طور پر بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔


پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز ) کے وائس چانسلر اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ ویکسین کے لیبارٹری ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ جینیٹک انجینیئرنگ کے تحت بنائی جاتی ہے اور اس کا حرام اور حلال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس رپورٹ کے بات شاید ناقدین ویکسین پر اعتماد کا اظہار کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا شروع کریں۔


حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے نیشنل مینیجر رانا صفدر نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ یہ رپورٹ ان مذہبی عناصر کو مطمئن کرنے میں مدد دے گی جو پولیو ویکسینیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔


انھوں نے بتایا کہ ہم نے انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی کے اشتراک سے پولیو ویکسین پر تنقید کرنے والے مذہبی عناصر کو اس بات پر راضی کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا کہ یہ ویکسین حلال ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اس تنقید کا سامنا ہے کہ یہ ویکسین ملک سے باہر تیار ہوتی ہے اور یہ کہ ڈبلیو ایچ او ایک پاکستانی ادارہ نہیں ہے'۔


ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ہمیشہ سے اس ویکسین کی کارگردگی اور محفوط ہونے کے حق میں رہے ہیں اور لیبارٹری ٹیسٹ سے یہ مزید واضح ہوگیا ہے اب مذہبی عناصر کو بھی اس بات پر متفق ہو جا نا چاہیے'۔

دوسری جانب سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔


صوبائی محکمہ صحت نے منگل کو بتایا کہ نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے دس ماہ کے عبدالعلیم کے ٹیسٹ کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد بھیجے گئے جہاں اس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اس حالیہ کیس کے بعد 2014 میں سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 مزید کیسز ابھی تصدیق کے مراحل میں ہیں۔


واضح رہے کہ مذکورہ بچے کو پولیو کی خصوصی مہم کے دوران تین مرتبہ قطرے پلوائے گئے تھے، تاہم اس کی ٹانگیں پولیو سے متاثر ہوچکی ہیں۔


حکام کے مطابق فاٹا میں سب سے زیادہ 177 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، خیبر پختونخوا سے 69، سندھ سے 30، بلوچستان سے 23 جبکہ پنجاب میں پولیو کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


Source
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

دوائی کوئی بھی حرام نہیں ہوتی چاہے کوئی حرام چیز بھی ہو جیسے شراب تو بھی دوائی کے لئے استعمال حلال ہی ہوتا ہے
 

hawkkhan

MPA (400+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

دوائی کوئی بھی حرام نہیں ہوتی چاہے کوئی حرام چیز بھی ہو جیسے شراب تو بھی دوائی کے لئے استعمال حلال ہی ہوتا ہے


you are right if there is real necessity but i have seen people having a glass full of brandy because of fever lol :)..if there is alternative use that other wise in my little knowledge it is allowed. rest Allah knows best.
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

چلیں فرض کر لیں اس میں خنزیر یا کوئی اور حرام شےکے اجزا شامل ہیں ، تو جو اسکو حرام قرار دے رہے ہیں وہ اسکا متبادل بھی تو فراہم کریں. جب تک متبادل نہ ہو حلال ہے
 

Resonant

MPA (400+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

ہاہاہاہا۔۔۔۔اخیر ہے بھئی
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

you are right if there is real necessity but i have seen people having a glass full of brandy because of fever lol :)..if there is alternative use that other wise in my little knowledge it is allowed. rest Allah knows best.

یہ میں نے مثال دی ہے جو حرام خور ہیں وہ تو ویسے ہی بہانے ڈھونڈتے ہیں- دوائیاں بہت سی ہیں جو الکوحل میں مکس ہوتی ہیں ان کو حرام نہیں کھا جاتا اسی طرح بہت سی دوائیاں ہاضمے کے لئے ہوتی ہیں جس میں وائن کا معمولی مقدار ہوتا ہے لیکن یہ دوائی ہی ہوتی ہے- جب کوئی برانڈی پیتا ہے دوائی کے طور پر یہ تو ویسے بھی غلط ہے برانڈی کوئی دوائی نہیں لیکن اسی طرح بہت سخت سردی میں جیسے -٤٠ ڈگری یا اس زیادہ درجے حرارت گر جائے تو خون جمنے لگتا ہے تو اس وقت صرف پینے کا سپریٹ مدد کرسکتا ہے لیکن وہ مجبوری ہوتی ہے اسکے بغیر موت ہے اچھا ہے پاکستان میں اتنی سردی نہیں
 
Last edited:

gaozaban

MPA (400+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

[h=1]Poliomyelitis[/h] From Wikipedia, the free encyclopedia
"Polio" redirects here. For the virus, see Poliovirus.
Not to be confused with poliosis, a condition of the hair being or becoming white or grey.

[TABLE="class: infobox, width: 22"]
[TR]
[TH="bgcolor: lightgrey, colspan: 2, align: center"]Poliomyelitis[/TH]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: center"] A man with an small right leg due to poliomyelitis
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="colspan: 2, align: center"]Classification and external resources[/TH]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]ICD-10[/TH]
[TD]A80, B91[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]ICD-9[/TH]
[TD]045, 138[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]DiseasesDB[/TH]
[TD]10209[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]MedlinePlus[/TH]
[TD]001402[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]eMedicine[/TH]
[TD]ped/1843 pmr/6[/TD]
[/TR]
[TR]
[TH="align: left"]MeSH[/TH]
[TD]C02.182.600.700



[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
Poliomyelitis /pliməltɪs/, often called polio or infantile paralysis, is an infectious disease caused by the poliovirus. Approximately 90% to 95% of infections cause no symptoms.[SUP][1][/SUP] Another 5 to 10% of people have minor symptoms such as: fever, headache, vomiting, diarrhea, neck stiffness and pains in the arms and legs.[SUP][2][/SUP][SUP][1][/SUP] These people are usually back to normal within one or two weeks. In about 0.5% of cases there is muscle weakness resulting in an inability to move.[SUP][1][/SUP] This can occur over a few hours to few days.[SUP][2][/SUP][SUP][1][/SUP] The weakness most often involves the legs but may less commonly involve the muscles of the head, neck and diaphragm. Many but not all people fully recover. In those with muscle weakness about 2% to 5% of children and 15% to 30% of adults die.[SUP][1][/SUP] Years after recovery post-polio syndrome may occur, with a slow development of muscle weakness similar to what the person had during the initial infection.[SUP][3][/SUP]


http://en.wikipedia.org/wiki/Poliomyelitis

Seeing the above facts then why shouldn't we against polio vaccination? 0.5% cases result in inability to move. Look around your home and city and think how many disabled persons are affected with polio? Why are they no forcing on some other disease like malaria. Deaths due to malaria are far most than any other disease. Why not they making malaria vaccine? First think search web and then comment. Thanks
 

shami11

Minister (2k+ posts)
Re: ????? ?????? ???? ?? ????? ???????? ????&a

In Pakistan some Molvi are trying to feed their own agenda to people

Below is an example of one such thing

 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پولیو ویکسین حلال یا حرام؟ لیبارٹری رپور&a

کوئی جہالت کا ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ھو سکتا اس ملک میں؟
 

Back
Top