پولیس کا شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے کا انکشاف

poli11h31131.jpg


شہریوں کے محافظ بھی لٹیرے نکلے,پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اہلکاروں کا شہری کو اغوا کر کے اہلخانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگنے کا انکشاف ہوا ہے,پولیس کے مطابق اہلکاروں کے شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے میں ملوث 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی صدر بخت نصر نے بتایا پولیس اہلکاروں نے29 نومبر کو شہری کو اغوا کیا اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ اغوا میں ملوث اہلکاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


کراچی میں بھی پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ سامنے آیا جس میں پولیس اہلکاروں نے ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان نے آئل سے لدی گاڑی چھینی تھی,واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں سادہ لباس افراد کی جانب سے شہری کو اغوا کیا گیا اسے چھوڑنے کے لیے 12 لاکھ 20 ہزار تاوان وصول کیا گیا۔ مذکورہ واقعہ 16 اکتوبر کی رات محمودآباد اشرف کالونی میں پیش آیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 سادہ لباس مسلح افراد میرے گھرمیں داخل ہوئے۔ ان سے پوچھا کون ہیں تو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا.

شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گھر کی تلاشی لی پھر گاڑی میں سوار کرا کر مجھے میرے آفس لے گئے۔ ملزمان آفس کی تلاشی لیتے رہے اور رقم کا تقاضا کرتے رہے۔

آفس سے بھی کچھ نہ ملا تو شاہراہ فیصل پر گھماتے رہے۔ ملزمان نے اکاؤنٹ سے 8 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے باقی کیش لے کر چھوڑ دیا۔ ملزمان نے رقم لینے کے بعد شاہراہ فیصل ایف ٹی پی پل کے پاس چھوڑا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے واردات میں پولیس موبائل کا بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس نے 10 روز بعد مسلسل چکر لگانے پر مقدمہ درج کیا۔ اس واقعے کا مقدمہ محمودآباد تھانے میں یاسر نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
جب ملک پر رشوت خور اور کرپٹ لوگ اقتدار میں ہوں تو پستی عوام ہی ہے اس عوام کا یہی حشر ہونا چاہیئے جو دوسروں پر ظلم بربریت پر خاموش رہے نو مئی کے ڈرامے کے بعد ہزاروں پولیس افسر کروڑ پتی بنے ہیں کچھ کرپٹ حکمرانوں کی بخشیش اور کچھ جیل میں قید عوام کو سہولتوں کے نام پر رشوت سے اور بازاروں سڑکوں پر ناکے اور منتھلیاں بونس ہیں جو پچھتر سال سے چل رہی ہیں
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
جب ملک پر رشوت خور اور کرپٹ لوگ اقتدار میں ہوں تو پستی عوام ہی ہے اس عوام کا یہی حشر ہونا چاہیئے جو دوسروں پر ظلم بربریت پر خاموش رہے نو مئی کے ڈرامے کے بعد ہزاروں پولیس افسر کروڑ پتی بنے ہیں کچھ کرپٹ حکمرانوں کی بخشیش اور کچھ جیل میں قید عوام کو سہولتوں کے نام پر رشوت سے اور بازاروں سڑکوں پر ناکے اور منتھلیاں بونس ہیں جو پچھتر سال سے چل رہی ہیں
Ya reward hay company ke turf say in harmyoon ko.
 

Back
Top